چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سردار  شمیم خان کی ریٹائرمنٹ میں 3 روز باقی 

 چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سردار  شمیم خان کی ریٹائرمنٹ میں 3 روز باقی 

  



 لاہور (آن لائن)چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سردار شمیم خان کی ریٹائرمنٹ میں 3 روز باقی رہ گئے ہیں۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ 31 دسمبر کو 62 سال کی عمر مکمل کرنے کے بعد ریٹائر ہوجائیں گے۔ جبکہ ان کی جگہ لاہور ہائیکورٹ کے سینئر ترین جسٹس مامون رشید بطور چیف جسٹس اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔ حلف برداری کی تقریب گورنر ہاؤس لاہور میں منعقد ہوگی۔ جبکہ گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نئے چیف جسٹس سے ان کے عہدے کا حلف لیں گے۔ حلف برداری کی تقریب میں لاہور ہائیکورٹ کے ججز صاحبان اور سینئر وکلاء کی کثیر تعداد شامل ہوگی۔ یہ بھی بتایا گیاہے کہ موجودہ چیف جسٹس نے ہفتہ کے روز ایک ایڈیشنل سیشن جج سمیت تین سیشن ججوں کے تبادلے کردئیے اور اس سلسلے میں جاری ہونے والے نوٹیفکیشن میں تبدیل ہونے والے ججوں کو 3 جنوری 2020ء تک اپنی ذمہ داریاں سنبھالنے کا حکم دیا گیا ہے۔

سی جے لاہور

مزید : صفحہ آخر


loading...