موجودہ حکمرانوں کا اقتدار میں رہنا  ملک کیلئے نقصان دہ ہے، پرویز اشرف 

   موجودہ حکمرانوں کا اقتدار میں رہنا  ملک کیلئے نقصان دہ ہے، پرویز اشرف 

  



 چکوال(آن لائن)سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے کہاہے کہ لیاقت باغ راولپنڈی کے جلسے نے یہ بات ثابت کردی ہے کہ پیپلز پارٹی کو ایک طے شدہ منصوبے کے تحت عوام سے دور کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ بے نظیر بھٹو کا خون سر چڑھ کر بولا ہے اور لیاقت باغ میں عوام کے جوش و خروش نے یہ بات پھر ثابت کردی ہے کہ بھٹو ابھی زندہ ہے۔ وہ معروف کاروباری شخصیت راجہ اظہر حسین مرحوم کی رسم چہلم میں شرکت کے بعد صحافیوں سے گفتگو کررہے تھے۔ اس موقع پر خاندان کے بزرگ راجہ نذر حسین ہستال بھی موجو د تھے جبکہ رسم چہلم میں جن عمائدین نے شرکت کی ان میں سابق ایم پی اے چوہدری سلطان حیدر، چوہدری محمد نواز کنگ، چوہدری صبح صادق، وسیم کرامت خانپور، پیر ریاض الحسن شاہ، قاری صفدر چشتی، ڈاکٹر مقصود منہاس، راجہ رضا حسن، راجہ مظہر حسین، ڈاکٹر مرتضیٰ عدیم، راجہ عظیم نذر، راجہ عبداللہ، راجہ ثناء الحق شامل تھے۔راجہ پرویز اشرف نے مزید کہا کہ موجودہ حکمرانوں کا اقتدار میں رہنا ملک کیلئے نقصان دہ ہے۔ ملک میں مہنگائی نے عوام کا جینا مشکل کردیا ہے، سوئی گیس نہ ہونے کے برابر ہے، بجلی کے بلوں کی ادائیگی عوام کی پہنچ سے دور ہوچکی ہے اور پورے ملک میں ایک بے چینی اور افراتفری کی فضا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام اپوزیشن جماعتیں موجودہ حکومت سے نجات حاصل کرنے کیلئے مختلف جمہوری آپشنز پر غور کررہی ہے۔آخر میں اختتامی اور اجتماعی دعا جامعہ اسلامیہ غوثیہ کے سربراہ پیر سید ریاض الحسن شاہ نہ کروائی جبکہ اس سے قبل مرحوم کے ایثال ثواب کیلئے قرآن خوانی کی گئی جبکہ نعتیہ کلام قاری صفدر چشتی نے پیش کیا۔

 پرویز اشرف 

مزید : صفحہ آخر


loading...