سال 2020 سیاسی یتیموں کا جنازہ پڑھیں گے،عبدالغفور حیدری

سال 2020 سیاسی یتیموں کا جنازہ پڑھیں گے،عبدالغفور حیدری

  



کوئٹہ(این این آئی) جمعیت علماء اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل سینیٹر مولانا عبدالغفورحیدری نے کہا ہے کہ سال 2020 سیاسی یتیموں کا جنازہ پڑھیں گے،نااہل حکومت کی بنیادیں آزادی مارچ کے بعد ہل گئی ہے،قوم کو مخلص اور دیانتدار قیادت کی ضرورت ہے، موجودہ حکمرانوں سے نہ ملک سنبھالا جارہا ہے اور نہ ہی ملک وقوم کی بہتری کیلئے انکے پاس کوئی ایجنڈہ ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوئٹہ میں جماعتی وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں غیر یقینی کی صورتحال ہے ایک ایسی ناتجربہ کار اور نااہل حکومت کو قوم پہ مسلط کیا گیا جو کسی بھی صورت ملک کے مفاد میں نہیں ہے انہوں نے کہا کہ سال 2020 میں سیاسی یتیموں کا جنازہ پڑھ کر انکو ایوان اقتدار سے باہر نکالینگے۔انہوں نے کہا کہ کوالمپور کانفرنس میں پاکستان کی عدم شرکت نااہل حکمرانوں کے منہ پہ طمانچہ ہے۔

عبدالغفورحیدری 

مزید : صفحہ آخر


loading...