نیب آرڈیننس مک مکا کی سیاست کی بدترین مثال ہے، مولابخش چانڈیو 

نیب آرڈیننس مک مکا کی سیاست کی بدترین مثال ہے، مولابخش چانڈیو 

  



 اسلام آباد (این این آئی)مرکزی ترجمان پیپلز پارٹی سینیٹر مولابخش چانڈیو نے نیب آرڈیننس پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ نیب آرڈیننس مک مکا کی سیاست کی بدترین مثال ہے۔مرکزی ترجمان پی پی پی نے کہاکہ نیب آرڈیننس نے عمران خان کی انتقامی سیاست کو بے نقاب کر دیا، نیب کے قوانین میں ترمیمی آرڈیننس سے ثابت ہو گیا کہ احتساب صرف اپوزیشن جماعتوں کو ہی ہوگا۔مولابخش چانڈیو نے کہاکہ دوسروں کو مک مکا کا طعنہ دینے والے نے خود تاجروں، صنعتکاروں اور بیوروکریسی سے مک مکا کر لیا۔ مولابخش چانڈیو نے کہاکہ اپوزیشن نے بدترین انتقام کے باوجود عمران خان سے کوئی مک مکا کیا نہ کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ اب خان صاحب کے احتساب کی باری آئی تو چیئرمن نیب سے ریفرنس دائر کرنے کا اختیار ہی چھین لیا گیا، ریفرنس دائر کرنے کی منظوری کے اختیار صدر اور گورنر کو دینے کا مطلب خان صاحب اپنے لوگوں کو بچانا چاہتے ہیں۔ مولابخش چانڈیو نے کہاکہ چیئرمین نیب کے اختیارات کم کر کے عمران خان نیب کو اب مکمل اپنے کنٹرول میں کرنا چاہ رہے ہیں، کہاں ہیں وہ جو ریاست مدینہ، دو نہیں ایک پاکستان کے دعویدار تھے؟۔ مولابخش چانڈیو نے کہاکہ عمران خان نے تاریخ کا سب سے بڑا یو ٹرن نیب آرڈیننس جاری کر کے لے لیا ہے، خان صاحب اب اس بند گلی میں جا چکے جہاں سے کوئی اور یوٹرن نہیں لے پائیں گے، ہمارے قائد آصف زرداری نے پہلے ہی کہہ دیا تھا کہ نیب اور معیشت ایک ساتھ نہیں چل سکتے۔ مولابخش چانڈیو نے کہاکہ چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا تھا کہ عمران خان سلیکٹڈ وزیراعظم سلیکٹڈ احتساب چاہتا ہے۔

مولابخش چانڈیو

مزید : صفحہ آخر


loading...