اوورسیز پاکستانیوں کیلئے بھی صحت  کارڈ شروع کیا جائیگا،زلفی بخاری

اوورسیز پاکستانیوں کیلئے بھی صحت  کارڈ شروع کیا جائیگا،زلفی بخاری

  



 اسلام آباد (این این آئی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اوورسیز زلفی بخاری نے کہا ہے کہ ملائیشیا کی طرح میڈیکل ٹورازم کو فروغ دیں گے، اوورسیز پاکستانیوں کیلئے بھی صحت کارڈ شروع کیا جائے گا۔ اپنے ایک بیان میں زلفی بخاری نے کہا کہ کرتاپورراہداری کو کھولا، مذہبی سیاحت کو فروغ دے رہے ہیں، ای او بی آئی کو وفاق کے تحت بڑھایا جائے گا، پاکستان اور بیرون ملک رہنے والوں کو پنشن میں شامل کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ صحت کارڈز کی غریب طبقہ تک رسائی یقینی بنائی جائیگی، 15ماہ میں پورا نظام تبدیل نہیں کیا جاسکتا، امید ہے جتنی بھی گنجائش ہے، صحت میں کام کریں گے، سمندر پار پاکستانی باہر کی طرح پاکستان کے لیے بھی کام کریں، امریکا میں 35 سے 40ہزار ڈاکٹر ہیں ہم نے واپسی کے لیے رابطہ ہی نہیں کیا۔زلفی بخاری نے کہا کہ کسی نے کرپشن کرنی ہو تو وہ لوگ بھی ایسے رکھے گا جو کرپٹ ہوں، جب محنتی لوگ باہر سے آتے ہیں تو بہت سے نئے آئیڈیاز لاتے ہیں، اوورسیز پاکستانی آئیں اور اپنے ملک میں صحت اور ٹیکنالوجی میں کام کریں۔ان کا کہنا تھا کہ اوورسیز پاکستانی کا جی ڈی پی میں 7فیصد حصہ ہے۔

زلفی بخاری

مزید : صفحہ آخر