طالب علم ڈگریاں حاصل کرکے باہرنہ جائیں،گورنر سندھ 

طالب علم ڈگریاں حاصل کرکے باہرنہ جائیں،گورنر سندھ 

  



کراچی(آئی این پی)گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا ہے کہ طالب علم ڈگریاں حاصل کرکے ملک کی خدمت کیلئے مختلف شعبوں کاانتخاب کریں، آپ کو بڑا خواب دیکھنا ہے تو اہم کامیابی حاصل ہوگی۔جامعہ کراچی میں 30واں سالانہ جلسہ تقسیم اسناد ہوا۔ تقریب میں بطور مہمان خصوصی گورنر سندھ عمران اسماعیل، وائس چانسلر ڈاکٹر خالد محمود عراقی، پرو وائس چانسلر، پروفیسرز، طالب علموں اور والدین نے شرکت کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنرسندھ نے کہا کہ طالب علم ڈگریاں حاصل کرکے باہرجانے کے بجائے ملک کے اندرمختلف شعبوں کا انتخاب کریں۔ ان کا مزید کہنا تھا لڑکیاں نمایاں پوزیشن توحاصل کرتی ہیں لیکن بدقستی سے معاشرے میں کہیں کھوجاتی ہیں۔کامیاب طلبا کا کہنا تھا کہ ملک کا نام روشن کرنے کے ساتھ ساتھ گھر کی زمہ داریاں بھی احسن طریقے سے نبھائیں گے۔

گورنر سندھ 

مزید : صفحہ آخر