نئے عمرہ سیزن میں سعودی وزارت الحج نے 23لاکھ 70ہزار 441عمرہ ویزے جاری کر دیئے

نئے عمرہ سیزن میں سعودی وزارت الحج نے 23لاکھ 70ہزار 441عمرہ ویزے جاری کر دیئے

  



لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)1441نئے عمرہ سیزن میں سعودی وزارت الحج نے23لاکھ 71ہزار 441عمرہ ویزے جاری کر دئیے،4لاکھ95ہزار 270ویزوں کے ساتھ پاکستان پہلے نمبر پر،انڈونیشیاء 4لاکھ 43ہزار 879کے ساتھ دوسرے نمبر پر،بھارت2لاکھ 62ہزار 887کے ساتھ تیسرے نمبر پر آ گیا،انڈونیشیاء اگلے ماہ تک آگے نکل سکتا ہے،گزشتہ سال سے عمرہ کاروبار 35فیصد کم ہو گیا،9لاکھ 38ہزار 991افراد ائیر لائنز کے ذریعے 91ہزار443  بسوں کے ذریعے 780افراد بحری سفر کے ذریعے حجاج مقدس پہنچے ہیں،سعودی وزارت الحج کی طرف سے ہفتہ وار جاری کیے گئے اعداد و شمار کے مطابق مالیزیا ایک لاکھ 16ہزار335کے ساتھ چوتھے نمبر پر،مصر ایک لاکھ80ہزار  238کے ساتھ چھٹے نمبر پر،ترکی78ہزار 512کے ساتھ ساتویں نمبر پر،بنگلا دیش73ہزار 142کے ساتھ آٹھویں نمبر پر،عرب امارات 46ہزار 370کے ساتھ 9ویں نمبر پرجبکہ اردن32ہزار کے ساتھ دسویں نمبر پر ہے،دنیا بھر سے عمرہ کے لیے آنے والوں کی تعداد میں کمی کی وجہ آن لائن ادائیگیوں کے ساتھ ٹیکسز کی بھر مار بتائی جا رہی ہے۔

ویزے

مزید : صفحہ آخر


loading...