وزیر ریلوے کی کرسمس سپیشل ٹرین کو مزید تین ٹرپ کرنے کی ہدایت 

وزیر ریلوے کی کرسمس سپیشل ٹرین کو مزید تین ٹرپ کرنے کی ہدایت 

  



لاہور(این این آئی) وفاقی وزیر ریلوے کی ہدایت پر ریلوے انتظامیہ نے اضافی رش کے پیش نظر اور کرسچین کمیونٹی کی سہولت کیلئے راولپنڈی، کراچی، راولپنڈی کے درمیان چلنے والی کرسمس سپیشل ٹرین کو مزید تین اور ٹرپ کرنے کی ہدایت کر دی۔ تفصیلات کے مطابق یہ ٹرین 3،6 اور 9 جنوری کو راولپنڈی سے صبح 10بجے روانہ ہو کر گجر خان، جہلم، لالہ موسیٰ، گجرات، وزیرآباد،گوجرانوالہ،لاہور، قلعہ شیخوپورہ، فاروق آباد، سانگلہ ہل، فیصل آباد، گوجرہ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، شورکوٹ کینٹ، خانیوال، ملتان، بہاولپور، خانپور، رحیم یار خان، صادق آباد، گھوٹکی، روہڑی، شکار پور، نواب شاہ، اور لانڈھی ریلوے اسٹیشن پر سٹاپ کرتی ہوئی اگلے روز دن 11بج کر 55منٹ پر کراچی کینٹ پہنچے گی۔ اسی طرح کراچی کینٹ سے یہ ٹرین 4،7اور 10جنوری 2020کو شام 6بج کر 35منٹ پر روانہ ہو کر اگلے روز رات 10بج کر 45منٹ پر راولپنڈی پہنچے گی۔ کرسمس سپیشل ٹرین 8اکانومی کلاس کوچز 2اے سی سٹینڈرڈ، ایک بریک وین اور ایک پاور وین پر مشتمل ہو گی۔

کرسمس سپیشل ٹرین 

مزید : صفحہ آخر


loading...