پی آئی اے ملائیشیا میں محصور 300 سے زائد پاکستانیوں کو واپس لائے گی 

پی آئی اے ملائیشیا میں محصور 300 سے زائد پاکستانیوں کو واپس لائے گی 

  



 لاہور(این این آئی) پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائنز31 دسمبر کوکوالالمپور سے اسلام آباد کے لئے خصوصی پرواز شروع کریگی جس کے ذریعے ملائیشیا میں محصور300 سے زائد پاکستانی اپنے پیاروں کے پاس واپس پہنچیں گے۔پی کے 9895 کوالالمپور کے مقامی وقت کے مطابق 30 اور31 دسمبر کی درمیانی رات  3.30 پر روانہ ہو گی اور صبح 9.50 پر اسلام آباد پہنچے گی۔پاکستانی شہری مختلف وجوہات کی بنا ء پر ملائیشین حکام کی تحویل میں تھے۔ وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی خصوصی کاوشوں سے پاکستانی شہریوں کی رہائی ممکن ہوئی ہے۔

محصور پاکستانی 

مزید : صفحہ آخر


loading...