متنازعہ سول سرونٹس کو ریٹائر کرنے کیلئے سیکریٹریز کمیٹی سے تجاویز طلب

 متنازعہ سول سرونٹس کو ریٹائر کرنے کیلئے سیکریٹریز کمیٹی سے تجاویز طلب

  



 اسلام آباد (این این آئی) وفاقی حکومت نے داغدار سروس ریکارڈ کے حامل سول سرونٹس کو باعزت طریقے سے رخصت کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ ذرائع کے مطابق حکومت نے داغدار سروس ریکارڈ کے حامل سول سرونٹس کو ریٹائر کرنے کے لئے سیکرٹریز کمیٹی سے رابطہ کیا ہے،سزا یافتہ و متنازعہ سول سرونٹس کو ریٹائر کرنے کیلئے سیکریٹریز کمیٹی سے تجاویز طلب کی ہیں۔ ذرائع کے مطابق ریٹائرمنٹ لینے کی مدت پچیس سے بیس سال کر کے متنازعہ ملازمین کو ریٹائر کیا جائیگا۔ وزارتوں اور ڈویژنز سے 20 سالہ سروس مکمل کرنے والے ملازمین کی فہرستیں طلب کرلی ہیں۔ ذرائع کے مطابق اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو بھی سول سرونٹس ریٹائرمنٹ کے ترمیمی قواعد تیاری کے احکامات موصول ہوئے ہیں۔

متنازعہ سول سرونٹس

مزید : صفحہ آخر