کالجوں میں منشیات کے استعمال کا جائزہ لینے کیلئے طلبہ کے نفسیاتی ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ

کالجوں میں منشیات کے استعمال کا جائزہ لینے کیلئے طلبہ کے نفسیاتی ٹیسٹ کرانے ...

  



لاہور (آن لائن)محکمہ تعلیم پنجاب نے تعلیمی اداروں میں منشیات کے استعمال کا جائزہ لینے کیلئے ان کالجوں میں زیر تعلیم طلبہ و طالبات کے نفسیاتی ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سلسلے میں جاری کی گئی ہدایات کے مطابق لاہور سمیت پنجاب بھر کے کالجوں میں تعینات شعبہ نفسیات کے اساتذہ کالج کے طلبہ و طالبات کا نفسیاتی ٹیسٹ لیں گے اور جن کالجوں میں ماہر نفسیاتی اساتذہ تعینات نہیں ان میں کالج  پرنسپل ایک ماہ کیلئے ماہر نفسیات کی خدمات حاصل کریں گے اور کالج فنڈ سے انہیں معاوضے کی ادائیگی کریں گے۔ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ تمام کالجوں کے سربراہان کو ان کے کالجوں میں زیر تعلیم طلبہ و طالبات کے نفسیاتی ٹیسٹ کا عمل 31 جنوری تک مکمل کرنے کی ہدایات جاری کردی گئیں ہیں۔

 نفسیاتی ٹیسٹ

مزید : صفحہ آخر


loading...