لاری اڈا،گھر میں ڈبوں پر سیلیں لگانے کے دوران ماں بیٹا جھلس کر ہلاک

لاری اڈا،گھر میں ڈبوں پر سیلیں لگانے کے دوران ماں بیٹا جھلس کر ہلاک

  



لاہور(کرائم رپورٹر)لاری اڈا کے علاقے میں گھر میں آگ لگ گئی۔ ماں اور بچہ جھلس کر جاں بحق ہوگئے۔ دونوں کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا مگر جانبر نہ ہوسکے۔ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ آگ کی وجہ سے 35 سالہ رخسانہ نامی خاتون اور بیٹا بلال جاں بحق ہوگئے، آگ پر قابو پا لیا۔بتایا گیا کہ خاتون کا خاوند موبل آئل پر سیلیں لگانے کا کام کرتا تھا، وہ یہ کام پٹرول کے ساتھ آگ جلا کر کرتے تھے، کمرے کے اندر پٹرول کی وجہ سے لگنے والی آگ نے ماں بیٹے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ افسوس ناک واقعہ پر رشتہ دار دحاڑیں مار کر روتے رہے۔دریں اثناستوکتلہ کے علاقے میں تیز رفتار گاڑی کی موٹر سائیکل کو ٹکر، موٹر سائیکل سوار موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا، پولیس نے لاش پوسٹمارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کردی۔پولیس کے مطابق انھیں اطلاع ملی کہ ستوکتلہ کے علاقے میں تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہو گیا ہے جس پر پولیس نے موقع پر پہنچ کو لاش کو تحویل میں لے لیا۔ عینی شاہدین کا کہنا تھا کہ موٹر سائیکل سوار محمد یار کو گاڑی نے پیچھے سے ٹکر ماری جس کی وجہ سے وہ زمین پر گر گیا اور تیز رفتار گاڑی نے اسے کچل دیا۔پولیس کا کہنا تھا کہ چالیس سالہ محمد یار دیپالپور کا رہائشی تھا، پولیس نے لاش کو پوسٹمارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کردیا ہے اور متوفی کے لواحقین کو اطلاع کردی گئی ہے۔ درخواست موصول ہونے پر فرار ہونیوالے گاڑی ڈرائیور کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

حادثہ

مزید : صفحہ آخر


loading...