خوبصورت نظرآناہرخاتون کاحق ہے،ڈاکٹرشائستہ لودھی

خوبصورت نظرآناہرخاتون کاحق ہے،ڈاکٹرشائستہ لودھی

  



حیدرآباد (بیورورپورٹ)معروف ٹی وی اینکراور The Aesthetics Clinic کی چیئرپرسن ڈاکٹرشائستہ لودھی نے کہاہے کہ اللہ تعالی نے ہر شخص کو خوبصورت پیدا کیا ہے مگرخواتین چونکہ ایک احساس دل رکھتی ہیں اس لئے خوبصورتی ان کی کمزوری ہے اور خوبصورت نظرآنا ان کا حق بھی ہے جوکہ قدرت نے ان کوعطاکیا ہے۔انھوں نے خیالات کا اظہار حیدرآباد میں انڈس ہوٹل میں کلینک کے دوران خواتین سے گفتگو کرتے ہوے کیا۔وہ اپنی پرستارخواتین کی بیحد فرمائش پر حیدرآباد آئی تھیں اور پیر تک موجود رہیں گی۔انھوں نے مزید کہا کہ خواتین کی خوبصورتی،اسکن،ہیر اور دیگربیوٹی کے مسائل کے حوالے سے The Aesthetic Clinic میں جدید ترین ٹیکنالوجی استعمال کی جارہی ہے۔اب پاکستانی خواتین کو اپنے نسوانی حسن کومذید نکھارنے کے لئے بیرون ملک جانے کی ضرورت نہیں۔آج پاکستانی خواتین ہرمیدان میں اپنے ملک کا نام روشن کررہی ہیں۔ان کی صلاحیتوں کا اعتراف دنیاکررہی ہے۔ اب معاشرے کو بھی اس حوالے سے اپنی سوچ تبدیل کرنا ہوگء۔اب دنیا گلوبل ویلیج کے بعد ڈیجیٹل ہوگی ہے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...