گیس اور تیل کی سپلائی صوبائی نہیں وفاقی معاملہ ہے،اویس قادر شاہ

گیس اور تیل کی سپلائی صوبائی نہیں وفاقی معاملہ ہے،اویس قادر شاہ

  



کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیر ٹرانسپورٹ سندھ سید اویس قادر شاہ نے کہا ہے کہ جو حکومتی وزرا ء گیس نہ آنے پر ہاجمولا کھانے کا مشورہ ان کا اللہ حافظ ہے۔نااہل عمر ایوب کو یہ تک علم نہیں ہے کہ گیس اور تیل کی سپلائی صوبائی نہیں وفاقی معاملہ ہے۔وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب خان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے سید اویس قادر شاہ نے کہا کہ آمر جنرل کی اولادیں بھی سندھ دشمنی میں باہر نکل آئی ہیں۔ہم عمر ایو ب خان کے والد کے سندھ میں ڈھائے گئے مظالم کو بھولے نہیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ نا اہل وزیر کو یہ تک علم نہیں کہ گیس اور تیل کی سپلائی صوبائی نہیں وفاقی معاملہ ہے۔سندھ میں گیس کی سپلائی کی ذمہ دار وفاقی حکومت ہے صوبائی حکومت گیس قلت کی ذمہ دار کیسے ہوگئی۔اپنے دادا کے دور میں عمر ایوب وزیر ہوتے تو بھی اس بیان پر اٹھک بیٹھک کی سزا پاتے۔جو حکومتی وزیر گیس نہ آنے پر ہاجمولا کھانے کا مشورہ دیں ان کا اللہ حافظ ہے۔سید اویس قادرشاہ نے کہا کہ سب سے زیادہ گیس فراہم کرنے والے صوبے کے عوام گیس کو ترس رہے ہیں۔سندھ میں گیس کی قلت نے ٹرانسپورٹ کا پہیہ جام کردیا ہے۔ٹرانسپورٹ کو گیس فراہم نہ کرنے سے عوام سڑکوں پرپریشان ہے۔سخت سردی میں عمر ایوب گھر سے باہر نکلیں اور گیس مینجمنٹ کریں۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر