گلشن معمار سے اغوا ہونے والی بچی بازیاب کر کرالی گئی

گلشن معمار سے اغوا ہونے والی بچی بازیاب کر کرالی گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (اسٹاف رپورٹر) شہر قائد کے علاقے گلشن معمار سے مبینہ طور پر اغوا ہونے والی بچی بازیاب کر لی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق دو دن قبل کراچی کے علاقے گلشن معمار سے اغوا ہونے والی بچی بازیاب ہو گئی، پولیس نے اغوا کار کو بھی گرفتار کر لیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ بچی کو فیروز آباد پولیس اسٹیشن کی حدود سے بہ حفاظت بازیاب کر کے ملزم کو سندھی مسلم سوسائٹی سے گرفتار کر لیا گیا ہے جس کے خلاف مقدمہ بھی درج ہو گیا۔ملزم گلشن معمار کا رہایشی ہے، ملزم بچی کو اغوا کر کے سندھی مسلم سوسائٹی لایا تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ بچی کو مبینہ طور پر دو دن قبل اغوا کیا گیا تھا۔