اقوام متحدہ میں سائبر کرائمز کے انسداد کیلئے قرارداد منظور

  اقوام متحدہ میں سائبر کرائمز کے انسداد کیلئے قرارداد منظور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


نیویارک(این این آئی)انٹرنیٹ پر جرائم کے انسداد کے لیے اقوام متحدہ میں ایک قرارداد منظور کر لی گئی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں منظور کی جانے والی اس قرارداد کے تحت سائبر کرائمز یا انٹرنیٹ پر جرائم کے انسداد کے لیے ایک بین الاقوامی معاہدہ طے کیا جائے گا۔193 رکنی جنرل اسمبلی کے 69 ارکان نے اس قرارداد کے حق میں ووٹ ڈالا، جبکہ 60 نے اس کی مخالفت کی جس میں امریکا، یورپی یونین اور چند دیگر ممالک شامل ہیں۔ ان کا موقف ہے کہ عالمی تنظیم کے ذیلی ادارے پہلے ہی اس سلسلے میں متحرک ہیں۔ جنرل اسمبلی میں منظور ہونے والی اس قرارداد کا مسودہ روس نے تیار کیا تھا۔
اقوام متحدہ قرارداد

مزید :

صفحہ اول -