پی پی رہنما انور سیف اللہ کا آئندہ انتخابات میں حصہ لینے کا علان

  پی پی رہنما انور سیف اللہ کا آئندہ انتخابات میں حصہ لینے کا علان

  



سرائے نورنگ(نمائندہ پاکستان) پیپلزپارٹی کے سینٹرل ایگزیکٹیوکمیٹی کے رکن وسابق وفاقی وزیر پیٹرولیم وقدرتی وسائل انورسیف اللہ خان نے کہاہے کہ اُن کی خاندان اقتدارکے بغیرمروت قوم کے مسائل حل کرنے میں دلچسپی رکھتے ہیں اُنہوں نے آئندہ انتخابات میں بھرپورحصہ لینے کااعلان کردیا وزیرصحت ہشام انعام اللہ خان اپنی اعلیٰ صلاحیتوں کے بل بوتے پرضلع لکی مروت کے مسائل کوترجیحی بنیادوں پرحل کریں گے‘ان خیالات کااظہاراُنہوں نے گذشتہ روزیہاں غزنی خیل ہاؤس میں ضلع بھرسے آئے ہوئے مختلف وفودسے باتیں کرتے ہوئے کیا اس موقع پروزیرصحت ہشام انعام اللہ کے بھائی فیصل انعام اللہ خان،کوارڈی نیٹرامیرمشال خان،سابق ناظم ملک عبدالقیوم،سابق ناظم شفیع اللہ،ٹھیکیدارمنورخان اورشریف اللہ ودیگرموجودتھے اُنہوں نے کہاکہ سیف اللہ برادران کواپنی آباؤاجدادکی جانب سے مروت قوم کی خدمت وراثت میں ملی ہے اس لئے اگراُن کی خاندان اقتدارمیں ہویانہ ہوہم ضلع لکی مروت کے عوام کی فلاح وبہبوداورخوشحالی کے لئے دن رات کوشش کررہے ہیں انہوں نے کہاکہ جب وہ وفاقی وزیرپیٹرولیم کے منصب پر براجمان تھا تواس وقت انہوں نے ہزاروں کی تعدادمیں مروت قوم کے نوجوانوں کو برسر روزگارکیا اسی طرح ہمایوں سیف اللہ خان اور سلیم سیف اللہ خان نے دوران وزارت قوم کو کبھی مایوس نہیں کیا اُنہوں نے کہاکہ ضلع لکی مروت میں جتنے ترقیاتی منصوبے مکمل ہوئے وہ سیف اللہ برادران کی مرہون منت ہے جن میں کرم تنگی ڈیم کی تعمیر،ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرکمپلیکس کاقیام،ضلع بھرسڑکوں کی جال بچھانا اورتعلیمی اداروں کاقیام سمیت بجلی گرڈاسٹیشنزکی منظوری شامل ہے اُنہوں نے صوبائی وزیرصحت ہشام انعام اللہ خان کی کارکردگی پراطمینان کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ نوجوان وزیرصحت نے ایک سال کے عرصے میں ضلع لکی مروت کے لئے ٹراماسنٹراورنرسنگ میڈیکل کالج کی منظوری سمیت تعلیمی اداروں کی اپ گریڈیشن اوردیگرشعبوں کے لئے خطیررقم منظورکردی گئی اس کے علاوہ لکی مروت کے لئے دوموبائلزہسپتال کی منظوری شامل ہیں جس کی تکمیل سے لکی مروت کے عوام کوگھروں کے نزدیک تمام ترسہولیات میسرہوگی اُنہوں نے مزید کہاکہ سیف اللہ برادران آئندہ انتخابات میں بھرپورحصہ لیں گے اورانشاء اللہ کامیابی بھی حاصل کرے گی کیونکہ مروت قوم اب سمھدارہے کہ اُن کے مسائل حل کرنے پرسیف اللہ برادران کے سواکوئی توجہ نہیں دیتی ہے اوریہ بھی عوام کو معلوم ہے کہ ماضی میں لکی مروت کے لئے جیتنے بھی ترقیاتی منصوبے منظورہوئے وہ سیف اللہ برادران کی کاوشوں کانتیجہ ہے اُنہوں نے کہاکہ حال ہی میں میری مطالبے پروفاقی وزیر نے ضلع لکی مروت کے دورآفتادہ علاقوں کے لئے گیس کی فراہمی کی منظوری دیدی ہے اوراس کے لئے سروے بھی مکمل کی گئی عنقریب اس پرکام شروع ہوجائے گاجس سے پورے ضلع کے عوام قدرتی گیس کی سہولیات سے آراستہ ہوں گے اُنہوں نے عوام پرزوردیاکہ اچھے اوربرے میں تمیزکریں اوراپنی حق رائے دہی کے استعمال کرتے وقت اہل لوگوں کاچناؤکریں تاکہ وہ لوگ جوضلع کے مسائل سے باخبرہواوراُن کے پاس حل کرنے کی صلاحیت موجود ہوں۔

سرائے نورنگ(نمائندہ پاکستان)تحریک انصاف جنوبی اضلاع کے نائب صدرطارق سعیدخان میدادخیل نے کہاہے کہ تحریک انصاف اقتدارمیں ہویانہ ہوعوام کی خدمت کاسلسلہ جاری رکھیں گی کیونکہ ہم اقتدارپرنہیں بلکہ عوام کی خدمت پریقین رکھتے ہیں‘ان خیالات کااظہاراُنہوں نے گذشتہ روزیہاں ایک تقریب کے بعدمیڈیاکے نمائندوں سے باتیں کرتے ہوئے کیاانہوں نے کہا کہ اپوزیشن جماعتیں وزیراعظم عمران خان کی کار کر دگی سے خوف زدہ ہیں اور تمام شکست خوردہ عناصر ان کے خلاف اکٹھے ہوگئے ہیں مگر ان کے ہاتھ کچھ نہیں آئے گا پاکستانی قوم اپنے قائد عمران خان کی پالیسیوں کے ساتھ کھڑی ہے اُنہوں نے کہا کہ اب سفارش کادور گزر چکا ہے اب میرٹ کاراج ہوگا تمام فیصلے شفاف طریقے سے میرٹ پر کئے جارہے ہیں انہوں نے مزید کہاکہ اقتصادی پالیسیوں کی مثبت نتائج جلد ظاہر ہونگے جس کے نتیجے میں مہنگائی میں کمی ہوگی انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخواکے عوام اب با شعور ہوچکے ہیں یہی وجہ ہے کہ اُنہوں نے صوبے کی پرانی روایات کا خاتمہ کرتے ہوئے دو بارہ پی ٹی آئی کو مینڈیٹ دیاجوکہ تاریخ میں پہلی بارایسا ہوا ہے اُنہوں نے کہاکہ انشاء اللہ حکومت اپنی آئینی مدت پوری ہونے تک پاکستان ایشیاء کائیگربن جائے گا اورپاکستانی عوام روزگارکے لئے بیرونی ممالک کے بجائے اپنی ہی ملک میں کاروبارکریں گے۔

مزید : صفحہ اول