وزیر اعظم عمران خان سے حنید لاکھانی  کی ملاقات مختلف امور پر تبادلہ خیال 

      وزیر اعظم عمران خان سے حنید لاکھانی  کی ملاقات مختلف امور پر تبادلہ ...

  



کراچی (اسٹاف رپورٹر)وزیراعظم پاکستان عمران خان سے بیت المال سندھ کے چیئرمین و رہنماء پی ٹی آئی حنید لاکھانی کی ملاقات، ملاقات میں مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا حنید لاکھانی کی احساس پروگرام اور کامیاب جواب پروگرام میں سندھ سے تعاون کی درخواست وزیراعظم کی دونوں پراگرامز کو سندھ سے تعاون کی یقین دہانی گذشتہ روز گورنر ہاؤس کراچی میں ملاقات کے دوران ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے حنید لاکھانی نے وزیر اعظم کو بتایا کے نادرہ میں لاکھوں لوگ شناختی کارڈ کے حصول کے لیے پریشان ہیں ان کے لیے کوئی اقدام اٹھائے جائیں حنید لاکھانی نے کہا کہ وفاقی حکومت کے پراگرام براہ راست کراچی کے عوام کو فائدہ پہنچا رہے ہیں اس سے کراچی کی عوام سے کیے گئے وعدوں کو تکمیل کرنے میں تقویت ملے گی پورے صوبے کی عوام ان پروگرامز سے مستفید ہوگی حنید لاکھانی نے پروگرامز میں بے ضابطگیاں کرنے والوں کی جگہ نئے لوگوں کو بھرتی کرنے کی سفارش بھی کی وزیرا عظم عمران خان نے نادرہ کے مسئلے پر فوری متعلقہ حکام کو ہدایت جاری کی کے نادرہ کے مسائل فوری حل کرکے لوگوں کو ممکن اور جلد سہولیات مہیا کی جائیں، احساس پروگرام سے صوبے میں ضرورتمند لوگوں کو فائدہ ہوگا کامیاب جوان پروگرام سے صوبے کے نوجوانوں کو مستفید کرنا چاہتے ہیں پروگرام میں کرپٹ اور بے ضابطگیاں کرنے افراد کے متعلق انہوں نے کہا کہ ہمارا سروے بڑی دیانتداری سے کروایا جارہا ہے جس میں میرٹ کا خصوصی طور پر خیال رکھا جارہا ہے جو آٹھ لاکھ لوگ نکالے گئے ہیں ان کی جگہ مزید ضرورتمند لوگوں کا نام شامل کیا جائے گا حنید لاکھانی نے وزیرا عظم کو تنظیم سازی کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ کراچی کیبنٹ میرٹ پر کام کررہی ہے اچھے لوگوں کو میرٹ پر سامنے لایا جائے گا تحریک انصاف کے جھنڈے تلے سب جمع ہونگے اور بلدیاتی الیکشن کراچی سے جیت کر دکھائیں گے۔ 

مزید : صفحہ اول