گوجرانوالہ اور فورٹ عباس میں ٹریفک حادثات، 10افراد جاں بحق، 20زخمی
گوجرانوالہ /فورٹ عباس/ بہاولنگر (بیورورپورٹ /تحصیل رپورٹر/ مانیٹرنگ ڈیسک) شدید دھند میں تیز رفتاری کے باعث موڑ کاٹتے ہوئے نعیم کوچ کی بس قلا بازیاں کھاتے ہوئے درخت سے جا ٹکرائی۔مرد و خواتین سمیت7افراد جاں بحق 20 افراد شدید زخمی 4شدید زخمیوں کو وکٹوریہ ہسپتال بہاولپورریفر کر دیا گیا۔ ہلاکتوں کی تعداد زیادہ ہونے کا بھی خطرہ۔ انتظامیہ کی بے حسی کوئی افسر موقع پر نہ پہنچ سکا۔ہارون آ باد اور فورٹ عباس کی انتظامیہ حدود کا تعین کرتی رہی۔ زخمیوں کی چیخ و پکار قیامت صغریٰ کا منظر۔ تفصیلات کے مطابق فورٹ عباس سے لاہو ر جانے والی نعیم کوچ کی بس 174/7R موڑ نزد پٹرولنگ پولیس پوسٹ لطیف آبادتقریباً 9:30 بجے صبح شدید دھند کی وجہ سے موڑ کاٹتے ہوئے حادثہ کا شکار ہو گئی۔ حادثہ اس قدر شدید تھا کا آ واز دور دور تک سنائی گئی۔مقا می افراد نے اپنی مدد آ پ کے تحت بس کے شیشے توڑ کر زخمیوں اور نعشوں کو باہر نکالا۔بعد ازاں ہارون آباد اور فورٹ عباس کی ایمو لینس نے نعشوں اور زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پہنچا یا۔زخمیوں کی زیادہ تعداد کے پیش نظر نزدیکی ہسپتال میں داخل کروایا گیا۔مجموعی طور پر خواتین،بچوں سمیت7 افراد جاں بحق ہوئے۔ 4شدید زخمیوں محمد یونس ولد علی محمد،اللہ دتہ ولد رحمت علی،نسرین ولد عبدالطیف،صباء صدیق ولد محمد صدیق، کو بہاولپور وکٹوریہ ہسپتال ریفر کر دیا گیا۔ ہلاکتوں کی تعداد زیادہ ہونے کا بھی خطرہ۔ نازیہ بی بی سکنہ 215/9R،انیلا یونس 306/HR،محمد ہاشم سکنہ 306/HR،اقرا ء سکنہ 281/HR،محمد ندیم سکنہ 285/HR عبدالرحمن، شازیہ بی بی اورسفیا ن رحمانی چک نمبر319مروٹ جاں بحق ہوگئے۔ اس قدر شدید حادثہ کے باوجود کوئی اعلیٰ جائے وقوع پر نہ پہنچا ہارون آ باد اور فورٹ عباس کی انتظامیہ اپنی اپنی تحصیل کی حدود کا تعین کرتی رہی۔نجی ٹی وی کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدارنے فورٹ عباس میں ٹریفک حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دکھ اورافسوس کا اظہارکرتے ہوئے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ زخمی افراد کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں۔دریں اثناء گوجرانوالہ کے نواحی علاقہ میں تیزرفتارڈمپرنے موٹرسائیکل سوارتین محنت کشوں کوکچل کرہلاک کردیا بتایاجاتا ہے کہ لدھیوالا وڑائچ کے رہائشی 25سالہ حبیب الرحمن‘ 15سالہ دلاوراور16سالہ محمدنواز کام پرجانے کیلئے موٹرسائیکل پرسوارہوکر شہر کی طرف آرہے تھے کہ درباربھولے شاہ کے قریب چاندگاڑی سے ان کی ٹکر ہوگئی جس کے نتیجہ میں وہ تینوں موٹرسائیکل سے گرپڑے اوراسی اثناء میں پیچھے سے آنے والے تیزرفتارڈمپر نے انہیں کچل ڈالاجس سے وہ تینوں موقعہ پرہی پردم توڑ گئے تھانہ لدھیوالا پولیس نے نعشوں کوقبضے میں لے کر ضروری کارروائی شروع کردی ہے۔
حادثات