وزیر اعظم عمران خان آئندہ ماہ سوئٹزر لینڈ کا دورہ کریں گے 

  وزیر اعظم عمران خان آئندہ ماہ سوئٹزر لینڈ کا دورہ کریں گے 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(آن لائن) وزیر اعظم عمران خان 20سے 24جنوری تک سوئٹزر لینڈ کا دورہ کریں گے۔ ورلڈ اکنامک فورم میں پاکستان کی نمائندگی، فورم کی سائیڈ لائن پر مختلف ممالک کے سربراہان سے ملاقاتیں کریں گے۔ مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ بھی ہمراہ ہوں گے۔ تفصیلات کے  مطابق وزیراعظم عمران خان نے ورلڈ اکنامک فورم کے سالانہ اجلاس میں شرکت کا فیصلہ کیا ہے۔ ورلڈ کنامک فورم کا سالانہ اجلاس 20سے 24جنوری2020ء کو ڈیوس، سوئٹزرلینڈ میں ہو گا۔ وزیر اعظم عمران خان ورلڈ اکنامک فورم میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے اور پاکستانی معیشت پر بات چیت کریں گے۔ وزیراعظم غٰر ملکی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دیں گے۔ فورم میں مختلف ممالک کے سربراہان شریک ہونگے۔ وزیراعظم عمران خان ورلڈ اکنامک فورم کی سائیڈ لائن پر مختلف ممالک کے سربراہان سے ملاقاتیں کریں گے۔ مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ بھی وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ 20جنوری کو ورلڈ اکنامک فورم میں شرکت کے لئے سوئٹزر لینڈ روانہ ہونگے۔
وزیراعظم دورہ

مزید :

صفحہ اول -