مقامی کمپنیوں نے گھی کی  قیمتوں میں مزید 15 روپے فی کلو کا اضافہ کردیا 

مقامی کمپنیوں نے گھی کی  قیمتوں میں مزید 15 روپے فی کلو کا اضافہ کردیا 

  



کوھاٹ (بیورو رپورٹ)  مقامی کمپنیوں نے بھی گھی کی قیمتوں میں مزید 15روپے فی کلو کا اضافہ کردیا ہے۔ فی کلو قیمت 175روپے سے بڑھ کر 190روپے ہو گئی ہے گزشتہ چھ روز کے دوران فی کلو گھی کی قیمتوں میں 27 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس میں پہلے 13روپے فی کلو اضافہ ہو ا تھا اور گھی کی فی کلو قیمت 162 کلو سے بڑھ کر 175روپے ہو گئی تھی اب قیمتوں میں مزید 15روپے کا اضافہ کر دیا گیا ہے اور نئے اضافے کیساتھ گھی کی فی کلو قیمت 175روپے سے بڑھ کر 190روپے ہو گئی ہے۔

مزید : صفحہ اول