تحصیل درازندہ میں پہلی مرتبہ کالے شیشوں کے خلاف کریک ڈاؤن

تحصیل درازندہ میں پہلی مرتبہ کالے شیشوں کے خلاف کریک ڈاؤن

  



ڈیرہ اسماعیل خان(بیورو چیف)ڈیرہ اسماعیل خان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ضم شدہ قبائلی تحصیل درازندہ میں گاڑیوں کے کالے شیشوں کے خلاف کریک ڈاون،کریک ڈاون کا مقصد جرائم کی انسداد اور معاشرتی برائیوں کی اصلاح کے اقدامات کو یقینی بنانا ہے، ڈی پی او ڈیرہ کیپٹن(ر) حافظ واحد محمود۔تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن(ر) حافظ واحد محمود کی ہدایت پر ڈیرہ اسماعیل خان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ضم شدہ قبائلی تحصیل درازندہ میں گاڑیوں کے کالے شیشوں کے خلاف کریک ڈاون کیا گیا۔ کریک ڈاون کے دوران مختلف شاہراہوں پر درجنوں گاڑیوں کے کالے شیشے اتارے گئے۔ٹریفک پولیس کی جانب سے تحصیل درازندہ کی مختلف شاہراہوں پر ٹریفک قوانین اور سیفٹی و سیکورٹی کے حوالے سے ڈی پی او ڈیرہ کی جانب سے شروع کی گئی ”مہذب شہری منظم ٹریفک“ آگاہی مہم بھی جاری ہے اس مہم کے سلسلے میں ٹریفک وارڈنز درازندہ نے مختلف شاہراہوں پر چھوٹی بڑی تمام گاڑیوں کے ڈرائیوروں اور عوام میں ٹریفک اصولوں کی خصوصی تجاویز پر مبنی پمفلٹ تقسیم کیے۔

مزید : صفحہ اول