حکومت بدعنوانی کے خاتمے کیلئے پر عزم اپوزیشن سنجیدہ نہیں،ندیم افضل چن

حکومت بدعنوانی کے خاتمے کیلئے پر عزم اپوزیشن سنجیدہ نہیں،ندیم افضل چن

  



لاہور(این این آئی) وزیراعظم کے ترجمان ندیم افضل چن نے کہا ہے کہ حکومت حزب اختلاف کی جماعتوں کے اتفاق رائے سے پارلیمنٹ میں قومی احتساب بیورو میں اصلاحات کرنا چاہتی ہے۔ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ حزب اختلاف کی جماعتیں قانون سازی کے ذریعے نیب اصلاحات میں سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کر رہیں اور اپنے رہنماؤں کے خلاف احتساب کا عمل بند کرانا چاہتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت پہلے دن سے بدعنوانی کے خاتمے کیلئے پر عزم ہے اور اسے مشن کے طو رپر آگے بڑھایا جائے گا۔

ندیم افضل چن

مزید : صفحہ اول


loading...