سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے پتے کا آپریشن ہو گیا

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے پتے کا آپریشن ہو گیا

  



اسلام آباد(آن لائن) سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے پتے کا کامیاب آپریشن ہوگیا، ان کو آئندہ جمعہ تک ہسپتال میں رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔خاندانی ذرائع کے مطابق شاہد خاقان عباسی کا اسلام آباد کے ایک نجی ہسپتال میں پتے کا آپریشن کامیابی سے ہو گیا ہے جس کے بعد انہیں خصوصی کمرے میں منتقل کردیا گیا ہے جہاں پر ڈاکٹرز ان کی دیکھ بھال کررہے ہیں اور ڈاکٹرز نے انہیں آئندہ جمعہ تک ہسپتال میں ہی رکھنے کا مشورہ دیا ہے، آئندہ جمعہ کو شاہد خاقان عباسی کا دوبارہ معائنہ کیا جائے گا جس کے بعد انہیں ہسپتال سے ڈسچارج کردیا جائے گا۔واضح رہے کہ سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی ایل این جی کیس میں گرفتار تھے اور ان کی اڈیالہ جیل میں طبیعت خراب ہوگئی تھی اور ڈاکٹرز نے جیل حکام کو شاہد خاقان عباسی کو ہسپتال منتقل کرنے کی سفارش کی تھی۔

شاہد خاقان

مزید : صفحہ اول