کوٹ غلام محمد، بیٹی کی شادی کے دن والد کا انتقال ہوگیا

کوٹ غلام محمد، بیٹی کی شادی کے دن والد کا انتقال ہوگیا

  



کوٹ غلام محمد (این این آئی)کوٹ غلام محمد میں بیٹی کی شادی کے دن والد کا انتقال ہوگیا۔پہلے والد کی میت اور شام کو بیٹی کی ڈولی گھر سے رخصت ہوئی۔ واقعہ کے بعد گھر میں کہرام مچ گیا۔تفصیلات کے مطابق کوٹ غلام محمد کے وارڈ نمبر 6 عیدگاہ کے قریب رھائشی عباس راجپوت کے گھر بیٹی کی شادی تھی اور بارات ہالا شہر سے کوٹ غلام محمد آرہی تھی کہ عباس راجپوت کا انتقال ہوگیا۔بارات کو قائمخانی شادی ہال میں ٹھرایا گیا اور عباس راجپوت کی نماز جنازہ کے بعد پہلے والد کی میت گھر سے نکلی اور پھر شام کو بیٹی کا نکاح ہوا اور بیٹی کو آہوں اور سسکیوں میں وداع کر دیا گیا۔اس واقعہ پر باراتیوں سمیت گھر والے سخت افسردہ نظر آئے اور گھر میں کہرام مچ گیا۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر