اقرا عزیزاوریاسر حسین شادی کے بندھن میں بندھ گئے

اقرا عزیزاوریاسر حسین شادی کے بندھن میں بندھ گئے

  



لاہور(فلم رپورٹر)پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبصورت جوڑی اقرا عزیز اوریاسرحسین رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے۔ڈرامہ سیریل ”رانجھا رانجھا کردی“اور”سنو چندا“ کے ذریعے شوبزمیں اپنی پہچان بنانے والی اداکارہ اقرا عزیزاورفلموں میں مزاحیہ کردارادا کرنے والے اداکاریاسرحسین کی رومانوی کہانی کا آغاز لکس اسٹائل کی تقریب کے دوران ہوا جب یاسرنے اقرا کو سب کے سامنے شادی کی پیشکش کی۔دونوں کی شادی کا انتظاران کے مداح بے چینی سے کررہے تھے۔ شادی سے قبل دونوں فنکاروں کی مہندی اور مایوں کی تقریب کی تصاویر اور ویڈیوز بھی خوب وائرل ہوئیں۔شادی کی پیشکش کے دوران یاسرحسین کو اقرا کا بوسہ لینے پرشدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا لیکن دونوں نے کسی کی کوئی پروانہیں کی اور اپنی تصاویر سوشل میڈیا پرشیئر کرتے رہے۔

اقرا عزیز،یاسرحسین

مزید : صفحہ اول


loading...