لاہور میں آتشزدگی، ماں بیٹا جھلس کر جاں بحق

لاہور میں آتشزدگی، ماں بیٹا جھلس کر جاں بحق
لاہور میں آتشزدگی، ماں بیٹا جھلس کر جاں بحق

  



لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور میں بادامی باغ کے کوارٹر میں آگ بھڑکنے سے ماں بیٹا جھلس کر جاں بحق ہوگئے، محلے داروں کے مطابق آگ گیس کے اخراج کے باعث لگی۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق آگ کی اطلاع ملنے پر ریسکیو حکام نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پایا اور متاثرین کو ہسپتال منتقل کیا، جہاں 37 سالہ خاتون رخسانہ اور اسکا 5 سالہ بیٹا بلال زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔ماں بیٹے کی ہلاکت کے بعد محلے میں فضا سوگوار ہوگئی۔

مزید : اہم خبریں /علاقائی /پنجاب /لاہور