سکھر،مکان کی بوسیدہ چھت گرنے سے 3 بچے جاں بحق

سکھر،مکان کی بوسیدہ چھت گرنے سے 3 بچے جاں بحق
سکھر،مکان کی بوسیدہ چھت گرنے سے 3 بچے جاں بحق

  



سکھر(ڈیلی پاکستان آن لائن)سکھر کے علاقے نیو پنڈمیں مکان کی بوسیدہ چھت گرنے سے 3 بچے جاں بحق اور بچے سمیت 2 افراد زخمی ہو گئے،زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سکھر کے علاقے نیو پنڈ میں گھر کی چھت گر گئی ،چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کے3 بچے جاں بحق ہوگئے، جاں بحق بچوں میں 13 سالہ ناہید،9 سالہ بینظیراور 6 سالہ وسیم شامل ہیں،حادثے میں والد سمیت 12 سالہ بچہ زخمی بھی ہواجن کو ہسپتال منتقل کردیاگیا۔

مزید : اہم خبریں /علاقائی /سندھ /سکھر