امریکا : شوٹنگ میں مصروف گروپ پر فائرنگ سے ہلاکتیں

امریکا : شوٹنگ میں مصروف گروپ پر فائرنگ سے ہلاکتیں
امریکا : شوٹنگ میں مصروف گروپ پر فائرنگ سے ہلاکتیں

  



ہیوسٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن)امریکی ریاست ہیوسٹن میں دوگروپوں کے درمیان فائرنگ سے دو افراد ہلاک ہوگئے۔فائرنگ بظاہر ایک میوزک ویڈیو کی ریکارڈنگ کے دوران ہوئی جبکہ واقعے میں سات افراد زخمی بھی ہوگئے ہیں۔

پولیس کے مطابق مقامی وقت کے مطابق ساڑھے نو بجے جائے وقوعہ کے قریبی علاقے میں مقیم شہری نے کال کر کے واقعے کی اطلاع دی۔پولیس کے مطابق نوجوانوں کا ایک گروپ ہیرس کاونٹی میں ایک گانے کی ریکارڈنگ کررہا تھا کہ اچانک وہاں ایک اور گروپ آ گیااور اس نے گانا ریکارڈکرتے نوجوانوں پر گولیاں برسادیں جس سے دو شخص موقع پر ہلاک اور دیگر زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق ہلاک اور زخمی ہونے والے ہسپانوی تھے۔

پولیس کے مطا بق زخمیوں اور لاشوں کو قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیاہے جبکہ وقوعے کی تحقیقات شروع کرکے ملزموں کی گرفتاری کیلئے سرچ آپریشن شروع کردیاگیاہے۔

مزید : اہم خبریں /بین الاقوامی


loading...