چیئرمین سینیٹ قائمہ کمیٹی داخلہ کا ترکی میں کشتی ڈوبنے سے پاکستانیوں کی ہلاکت کا نوٹس

چیئرمین سینیٹ قائمہ کمیٹی داخلہ کا ترکی میں کشتی ڈوبنے سے پاکستانیوں کی ...
چیئرمین سینیٹ قائمہ کمیٹی داخلہ کا ترکی میں کشتی ڈوبنے سے پاکستانیوں کی ہلاکت کا نوٹس

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)چیئرمین سینیٹ قائمہ کمیٹی داخلہ رحمان ملک نے ترکی میں کشتی ڈوبنے سے پاکستانیوں کی ہلاکت کا نوٹس لے لیا،ترکی میں پاکستانی سفیر،ڈی جی ایف آئی اے اورڈی جی بیورو امیگریشن سے تفصیلات طلب کرلیں۔

سینیٹر رحمان ملک نے کہا ہے کہ ترکی میں کشتی ڈوبنے سے2پاکستانی جاں بحق اور 11 زخمی ہوئے ، کشتی پر 71افراد سوارتھے جن میں 23 پاکستانی ہیں جو پریشان کن ہے، انہوں نے کہا کہ وزارت خارجہ پھنسے ہوئے پاکستانیوں کی باحفاظت واپسی کا بندوبست کرے،غیر قانونی طور پر بیرون ملک لے جانے والوں کےخلاف کارروائی کی جائے۔

سینیٹر رحمان ملک نے کہا کہ قائمہ کمیٹی داخلہ نے گزشتہ اجلاس میں انسانی سمگلرز کےخلاف کارروائی کا حکم دیا تھا،ایف آئی اے ملک بھر میں غیر قانونی ایجنٹوں کےخلاف کریک ڈاؤن کرے۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد