تما م ترتوجہ معیشت پر،جی ایس پی پلس کی تجدیدکیلئے ہرممکن کوشش کریں گے،گورنر پنجاب

تما م ترتوجہ معیشت پر،جی ایس پی پلس کی تجدیدکیلئے ہرممکن کوشش کریں گے،گورنر ...
تما م ترتوجہ معیشت پر،جی ایس پی پلس کی تجدیدکیلئے ہرممکن کوشش کریں گے،گورنر پنجاب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کاکہنا ہے کہ اس وقت تمام توجہ معیشت کی بہتری پر مرکوز ہے، جی ایس پی پلس کی تجدید کیلئے تمام کوششیں بروئے کارلائیں گے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق گورنرنے اپنے پیغام میں کہا کہ دہشت گردی کیخلاف جنگ میں ہم نے ستر ہزار سے زائد جانیں قربان کیں۔ڈاکٹر فیبیو کے دورہ پاکستان کے دور رس نتائج برآمد ہوں گے۔انہوں نے کہا جی ایس پی پلس کی تجدید کیلئے تمام کوششیں بروئے کارلائیں گے۔ڈاکٹرفیبیو جی ایس پی پلس کی تجدید کیلئے بہت بڑا سرمایہ ہیں۔اس وقت حکومت کی تمام تر توجہ معیشت پر ہے۔
انہوں نے کہا سکیورٹی فورسز کی جرات اور بہادری کے باعث ملک میں امن و امان کی صورتحال بہترہوئی ہے،ہماری افواج اور عوام نے مل کر دہشت گردی کو شکست دی۔دہشت گردی کیخلاف جنگ میں ہم نے ستر ہزار سے زائد جانیں قربان کیں۔انہوں نے کہا بھارت مقبوضہ کشمیر میں بدترین مظالم ڈھا رہا ہے۔

مزید :

قومی -