سلمان خان کو فلموں میں آنے سے پہلے لڑکی پر لائن مارتے ہوئے کس طرح پہلا اشتہار ملا ؟ اداکار نے ایسا واقعہ سنا دیا کہ سن کر آپ کر بھی ہنسی نہیں رکے گی

سلمان خان کو فلموں میں آنے سے پہلے لڑکی پر لائن مارتے ہوئے کس طرح پہلا اشتہار ...
سلمان خان کو فلموں میں آنے سے پہلے لڑکی پر لائن مارتے ہوئے کس طرح پہلا اشتہار ملا ؟ اداکار نے ایسا واقعہ سنا دیا کہ سن کر آپ کر بھی ہنسی نہیں رکے گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن )بالی ووڈ کے معروف اداکار سلمان خان نے اپنی زندگی کا نہایت ہی حیران کن واقعہ پہلی مرتبہ بے نقاب کر دیاہے جس میں انہوں نے بتایا کہ پہلی مرتبہ کس طرح ایک لڑکی کو ایمپریس کرنے کے چکر میں انہیں ایک اشتہار میں کام کرنے کی آفر آ گئی اور پھر انہوں نے پہلی مرتبہ کیمرے کے سامنے اداکاری کی ۔
تفصیلات کے مطابق اداکارسلمان خان کا ہر مداح یہ جانتا ہے کہ انہیں سب سے پہلا چانس فلمساز کیلاش سریندرناتھ نے دیا تھا ، بالی ووڈ کے اداکار نے ” تارا شرما “ کے شو میں شرکت کی جہاں انہوں نے اپنی ماضی کی نہایت ہی دلچسپ ترین کہانی بیان کی کہ کس طرح انہوں نے لڑکی کو ایمریس کرنے کی کوشش کی اور پتا چلا کہ وہ ایک فلم ڈائریکٹر کی محبوبہ ہے ۔
سلمان کان کا کہناتھا کہ ” ایک دن میں ”سی راک کلب “تیراکی (سویمنگ)کر رہا تھا تو میں نے ایک خوبصورت لال رنگ کی ساڑھی میں گزرتے ہوئے دیکھا ، میں نے اس کی توجہ حاصل کرنے کیلئے پانی میں چھلانگ لگا دی اور جہاں وہ کھڑی تھی میں وہاں تک پانی کی سطح کے نیچے تیرتاہوا وہاں پہنچا لیکن وہ وہاں سے جا چکی تھی ،میں بہت بڑا بے وقوف تھا ،اگلے دن مجھے ایک پروڈکشن ہاﺅس سے ٹیلیفون آیا جس میں مجھے ایک کولڈرنک ” کیمپا کولا “(Campa Cola) کے اشتہار میں کام کرنے کی پیشکش کی گئی ، میں حیران یہ سب کیسے ہوا ؟“
سلمان خان کا کہناتھا کہ ” میں کیلاش سے اپنی آنٹی کے ساتھ ملنے کیلئے گیا ، میں نے کہا کہ میں اشتہار میں کام کرنے کیلئے تیار ہوں ، لیکن آپ کو میرا نمبر دیا کس نے ہے تو انہوں نے بتایا کہ تم جس لڑکی کو ایمپریس کرنے کی کوشش کر رہے تھے وہ میری گرل فرینڈ ہے ، میری محبوبہ نے مجھے بتایا کہ یہ لڑکا بہت ہی اچھی تیراکی کرتا ہے ، ہم لوگوں کا ایک مالدیپ میں ایک اشتہار عکسبند کرنے کا ارادہ ہے اور ہمیں ایسا لڑکا چاہیے جو کہ پانی کی سطح کے نیچے اچھے سے سویمنگ کر سکے ۔“
بالی ووڈ اداکار نے کہا کہ اس وقت میں اور جیکی شیروف کی اہلیہ عائشہ واحد لوگ تھے جو کہ پانی کی سطح کے نیچے یہ کرتب کر سکتے تھے ، اور یوں میں نے پہلی مرتبہ کیمرے کا سامنا کیا ۔

ویڈیو دیکھیں:

مزید :

تفریح -