نیویارک: مذہبی تہوار پر یہودی عبادت گاہ پر حملہ
نیویارک(ڈیلی پاکستان آن لائن)امریکا میں یہودی کمیونٹی کی عبادت گاہ پر چاقو بردار شخص کے حملوں میں متعدد افرادکے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔امریکی خبررساں ادارے کے مطابق گزشتہ رات دیر گئے یہودیوں کو مذہبی تہوار ہانوکا مناتے ہوئے نشانہ بنایاگیا۔
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز اور تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ زخمیوں کو کو اسپتال میں منتقل کیاجارہاہے۔جبکہ پولیس اور ریسکیواہلکاروں کی بڑی تعداد کو بھی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے۔نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ کا کہنا ہے کہ وہ اس واقعے پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔واقعہ نیویارک سے ایک گھنٹے کی مسافت پر واقع مونزی شہر میں پیش آایا۔
یہودی کمیونٹی رہنماوں کے مطابق صبح دس بجے تک یہودی کمیونٹی کے پانچ افرادکو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیاگیاہے۔نیویارک کی ریاستی اٹارنی جنرل لیٹیکا کا کہنا ہے کہ وہ ان خبروں کا سن کر بہت زیادہ پریشان ہوئی ہیں۔انہوں نے کہا وہ یہودی کمیونٹی کے ساتھ ہیں اور نفرت پر مبنی جرائم کیلئے امریکا میں کوئی گنجائش نہیں ہے۔رپورٹ کے مطابق یہودیوں کے مذہبی تہوار ہانوکاکے درمیان ریاست کے دیگر شہروں سے بھی یہودیوں پر حملوں کی اطاعات ہیں۔
واضح رہے کہ یہودی کمیونٹی کا یہ مذہبی تہوار بائیس سے تیس دسمبر تک منایاجائے گا۔