دو بھارتی کھلاڑیوں کو ہوٹل کی خاتون ملازماﺅں کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرنے پر بڑی سزا دیدی گئی

دو بھارتی کھلاڑیوں کو ہوٹل کی خاتون ملازماﺅں کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرنے پر بڑی ...
دو بھارتی کھلاڑیوں کو ہوٹل کی خاتون ملازماﺅں کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرنے پر بڑی سزا دیدی گئی

  



کولکتہ(ڈیلی پاکستان آن لائن )بھارت کے دارلحکومت دہلی کی انڈر 23 ٹیم کے دو پلیئرز کو کولکتہ کے ہوٹل میں خاتون ملازمہ کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرنے پر گھر واپس بھیج دیا گیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق دہلی اینڈ ڈسٹرکٹس کرکٹ ایسوسی ایشن کی ٹیم کولکتہ میں بنگال کے خلاف” سی کے نائیڈو ٹرافی “ کیلئے موجود تھی ، ہوٹل میں ہونے والی کرسمس پارٹی میں کھلاڑیوں نے شرکت کی جس دوران دونوں کھلاڑیوں نے لڑکیوں کا کمرے تک پیچھا کیا اور ان کا دروازہ بجا بجا کر ان کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کر تے رہے ، لڑکیوں کی جانب سے ہوٹل کی انتظامیہ کو شکایت درج کروائی گئی اور سی شام کو انہیں میچ سے فارغ کرتے ہوئے گھر بھیج دیا گیا ۔ کھلاڑیوں کے ناموں کی شناخت کلدیپ یادیو اور لشکے تھاریجا کے نام سے ہوئی ہے ۔

ٹیم مینجمنٹ کی جانب سے ان کے متباد ل کھلاڑیوں کو بلانے کا بھی فیصلہ کیا گیا تاہم اس معاملے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی حاصل کی گئی جس کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا ، دہلی اینڈ ڈسٹرکٹس کرکٹ ایسوسی ایشن کی جانب سے کہا گیاہے کہ کھلاڑیوں کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر مزید کارروائی بھی کی جائے گی ۔

مزید : کھیل