مردان،ڈمپر کی ٹکر موٹر سائیکل پر سوار ایک ہی خاندان 3 افرادجاں بحق

مردان،ڈمپر کی ٹکر موٹر سائیکل پر سوار ایک ہی خاندان 3 افرادجاں بحق
مردان،ڈمپر کی ٹکر موٹر سائیکل پر سوار ایک ہی خاندان 3 افرادجاں بحق

  



مردان (ڈیلی پاکستان آن لائن)مردان میں ڈمپر کی ٹکر سے موٹر سائیکل پر سوار3 افرادجاں بحق ہو گئے،حادثے میں جاں بحق ہونے والے تینوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مردان کے علاقے جمال گڑھی میں ڈمپرنے موٹرسائیکل کوٹکرماردی جس کے نتیجے میں 3 افرادجاں بحق ہو گئے، پولیس کے مطابق حادثے میں جاں بحق ہونے والے تینوں افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے،جاں بحق ہونے والوں میں دیور،بھابی اوربھتیجا شامل ہیں۔

مزید : علاقائی /خیبرپختون خواہ /مردان