وزیراعظم کا دورہ پشاور،خیبرپختونخواکابینہ میں توسیع اورردوبدل کاامکان

وزیراعظم کا دورہ پشاور،خیبرپختونخواکابینہ میں توسیع اورردوبدل کاامکان
وزیراعظم کا دورہ پشاور،خیبرپختونخواکابینہ میں توسیع اورردوبدل کاامکان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم عمران خان کے دورہ پشاور کے بعد خیبرپختونخوا کابینہ میں توسیع اورردوبدل کاامکان ہے، خیبرپختونخوا کابینہ میں قبائلی اضلاع سے ایک رکن اسمبلی کی شمولیت متوقع ہے ،نیا وزیر ضلع خیبر،مشیر اورمعاون خصوصی میں سے ایک اورکزئی سے ہوگا۔
نجی ٹی وی 92 نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے دورہ پشاور کے بعد خیبرپختونخوا کابینہ میں توسیع اورردوبدل کاامکان ہے، خیبرپختونخوا کابینہ میں قبائلی اضلاع سے ایک رکن اسمبلی کی شمولیت متوقع ہے ،نیا وزیر ضلع خیبر،مشیر اورمعاون خصوصی میں سے ایک اورکزئی سے ہوگا۔
ذرائع کے مطابق نئے وزیر کیلئے شاہ محمد اور پختون یار کے نام سے غور جاری ہے،نئے وزرا،مشیروں ،معاون خصوصی کو وزیراعلیٰ کے پاس موجود محکموں کے قلمدان دیئے جائیں گے ،فیصل امین اور آغاز اکرام اللہ میں سے ایک کو معاون خصوصی بنانے کا امکان ہے ،اس کے علاوہ کابینہ میں موجودہ وزراءمیں سے بعض کے قلمدان تبدیل کرنے پر بھی غورکیا جا رہا ہے۔