زچگی کے دوران خواتین کی ویڈیوز بنانے والی نرس گرفتار لیکن اس کا ساتھی اب کہاں ہے؟ خبرآگئی
شیخوپورہ(آئی این پی) شیخوپورہ میں دوران زچگی خفیہ ویڈیوبنانے کا واقعہ سامنے آنے کے بعد نرس کو گرفتار کرلیا گیاہے جبکہ اس کا ایک ساتھی فرار ہوگیاہسپتال کو بھی سیل کردیاگیا،محکمہ صحت کے حکام کا ہسپتال پر چھا پہ،سیل کردیا گیا، پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کو تحریری رپورٹ ار سال کردی گئی۔تفصیلات کےمطابق شیخوپورہ کے نجی ہسپتال میں دوران زچگی خواتین کی ویڈیووائرل ہونے پرضلعی انتظامیہ پولیس اور محکمہ صحت نے کارروائی کرتے ہوئے ہسپتال پر چھا پا مارا اور آپریشن تھیٹر کو سیل کردیا۔ ہسپتال انتظامیہ کے خلاف کارروائی کے لیے پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کو تحریری رپورٹ ار سال کر دی گئی - دوسری جانب دوران زچگی خفیہ ویڈیوبنانے جیسے گھناﺅنے واقعہ میں ملوث دیگر کرداروں کو بھی جلد پکڑنے کا کام تیز کردیا گیا ہے۔