بے نظیربھٹوکی جائے شہادت پرپاک فوج کیخلاف نعرے بازی، ریاستی اداروں نے اہم قدم اٹھا لیا

بے نظیربھٹوکی جائے شہادت پرپاک فوج کیخلاف نعرے بازی، ریاستی اداروں نے اہم ...
بے نظیربھٹوکی جائے شہادت پرپاک فوج کیخلاف نعرے بازی، ریاستی اداروں نے اہم قدم اٹھا لیا

  



راولپنڈی (ویب ڈیسک)بے نظیربھٹوکی جائے شہادت پرپاک فوج کے خلاف نعرے بازی کرنے والے ملزموں کے خلاف دومقدمات درج کرلئے گئے۔ تھانہ سٹی کوڈی ایف سی مدثر نے بتایا کہ 26دسمبرکی رات سات بجے دوران سکیورٹی ڈیوٹی جائے شہادت محترمہ بے نظیر بھٹو لیاقت باغ موجود تھا جہاں کافی لوگ چراغاں کر رہے تھے۔ اسی اثنا میں دس بارہ نامعلوم افراد آگئے۔جن میں سے ایک کانام بعد میں کامریڈ الطاف بشارت معلوم ہوا جنہوں نے اشتعال میں آکر پاک فوج کے خلاف نعرہ بازی شروع کر دی۔

تھانہ سٹی کو ڈی ایف سی مدثر نے بتایا کہ 26دسمبرکی رات آٹھ بجے دوران سکیورٹی ڈیوٹی جائے شہادت محترمہ بے نظیر بھٹو لیاقت باغ موجود تھا جہاں کافی لوگ چراغاں کر رہے تھے اسی اثنا میں آٹھ دس نامعلوم افراد آگئے جنہوں نے اشتعال میں آکر پاک فوج کے خلاف نعرہ بازی شروع کر دی۔

مزید : علاقائی /پنجاب /راولپنڈی