پٹرول پمپ پر لائن میں لگے شہری بھی لٹ گئے

پٹرول پمپ پر لائن میں لگے شہری بھی لٹ گئے
پٹرول پمپ پر لائن میں لگے شہری بھی لٹ گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ویب ڈیسک ) رضویہ تھانے کی حدود سر سید کالج کے قریب مسلح موٹر سائیکل سوار دو ملزمان نے پیٹرول پمپ پر 5 شہریوں کو لوٹ لیا۔تفصیلات کے مطابق رضویہ تھانے کی حدود میں سرسید گرلز کالج سے ملحقہ پیٹرول پمپ پر پیٹرول اور سی این جی بھروانے کے لئے موجود پانچ شہریوں سے موٹر سائیکل سوار دو ملزمان نے اسلحہ کے زور پر رقم اور قیمتی موبائل فونز سے محروم کردیا اور با آسانی فرار ہو گئے۔ذرائع کے مطابق لٹنے والے شہری گیس کی مسلسل بندش کے سی این جی کھلنے پر قطار میں کھڑے تھے کہ انہیں لوٹ لیا گیا۔