مسلم لیگ ن متحدہ عرب امارات کے صدر راجہ عبدالجبار خان کی قیادت میں قائداعظم محمد علی جناح اور میاں نواز شریف کی سالگرہ کا کیک کاٹا گیا

مسلم لیگ ن متحدہ عرب امارات کے صدر راجہ عبدالجبار خان کی قیادت میں قائداعظم ...
مسلم لیگ ن متحدہ عرب امارات کے صدر راجہ عبدالجبار خان کی قیادت میں قائداعظم محمد علی جناح اور میاں نواز شریف کی سالگرہ کا کیک کاٹا گیا

  



دبئی(طاہر منیر طاہر) مسلم لیگ ن متحدہ عرب امارات کے صدر راجہ عبدالجبار خان کی قیادت میں قائد اعظم محمد علی جناح اور مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف کی سالگرہ کا کیک کاٹا گیا۔ سالگرہ تقریب میں مسلم لیگ ن سعودی عرب کے رہنما سردار سجاد شاہین اور مسلم لیگ ن امارات کے سیکرٹری جنرل جناب وحید پال مہمانان خصوصی تھے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے قائد اعظم محمد علی جناح کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ قائد اعظم نے ہمیں پاکستان بنا کر دیا اور ہماری آنے نسلوں کا مستقبل محفوظ کیا۔ ہم اور ہمارے بچے یہ یہ گیت گاتے رہیں گئے کہ ہے یہ تیرا احسان قائد اعظم ۔

اور میاں محمد نواز شریف کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ قائد اعظم نے پاکستان بنایا تو میاں نواز شریف نے پاکستان کو جہالت اور اندھیرے سے نکالا اور ترقی کی راہ پر گامزن کیا۔ حکومت وقت کو رانا ثناء اللہ، شاہد خاقان عباسی اور دوسرے لیگی لیڈروں کی گرفتاری پر کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ نیب کے ذرکچھ لوگ اپنی ایکسٹینشن کے چکروں میں ملک کو اندھیرے کی طرف دھکیل رہے ہیں۔ جس نے اپنے بھائی کے ساتھ مل کر پاکستان بنایا تھا اسی پر غداری کا لیبل لگا دیا گیا۔ اب پاکستان کی معزز عدالت نے ثابت کر دیا ہے کہ اصل غدار کون ہیں اور اصل غدار پر غداری کا ٹھپہ لگ گیا ہے۔ جس نے معصوم طالبات پرفاسفورس بم پھینکے۔

بھٹو اور نوازشریف پر فیصلے دینے والے ججز اعتراف کر چکے ہیں۔ کہ ان پر ایسے فیصلے کرنے کا پریشر تھا۔حکومت پاکستان اس وقت کشمیریوں کی سفیر نہی رہی۔ بس انھیں لالی پاپ دے رہی ہے۔ تقریب سے راجہ عبدالجبار خان، سردار سجاد شاہین، وحید پال، حفیظ منہاس، شہزاد اسلم، وارث انجم ،زائد کشمیری آور دیگر نے خطاب کیا جبکہ سردار شفیق تھکیالوی نے سٹیج سیکرٹری کے فرائض سرانجام دیے۔

مزید : عرب دنیا


loading...