بھارت نے ایل او سی پر براہموس میزائل نصب کردیئے،شاہ محمود قریشی

بھارت نے ایل او سی پر براہموس میزائل نصب کردیئے،شاہ محمود قریشی
بھارت نے ایل او سی پر براہموس میزائل نصب کردیئے،شاہ محمود قریشی

  



ملتان (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاہے کہ پورے بھارت میں احتجاج کی کیفیت ہے،بھارت میں کوئی ایسی ریاست یاشہرنہیں جہاں احتجاج نہ ہو،بھارتی عوام کے صبرکا پیمانہ لبریز ہوچکا ہے،مودی سرکارکی قلعی کھل گئی ہے،وزیر خارجہ نے کہاکہ بھارت نے ایل او سی پر5مقامات سے باڑ کو کاٹا ہے،بھارت نے ایل او سی پربراہموس میزائل نصب کئے ہیں،بھارت کے ان اقدامات کا کیا مقصد ہے؟

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ متنازعہ شہریت بل پر دنیا کے نامور جریدے بھارت پر تنقیدکررہے ہیں، بھارت کے ہر شہر میں احتجاج ہورہے ہیں،مقبوضہ کشمیر میں ظلم و بربریت کو چھپادیا گیا ،مقبوضہ کشمیر میں کمیونی کیشن بلیک آوَٹ ہے،بھارت میں کمیونی کیشن بلیک آوَٹ نہیں ہوسکتا،بھارت میں جو ہورہا ہے سب کے سامنے ہے،پاکستان ان حالات میں بھارت کے ساتھ مذاکرات تیار نہیں۔

انہوں نے کہاکہ بھارت اس وقت تقسیم ہوچکا ہے،بھارتی سرکار ہندتوا سوچ پھیلانا چاہتی ہے،بابری مسجد کے فیصلے نے جذبات کو مجروح کیا،ان کاکہناتھا کہ پاکستان نے اس مسئلے پر بھرپور طریقے سے آوازاٹھائی ہے،سعودی ہم منصب سے کہا بھارتی متنازع بل کےخلاف آواز اٹھنی چاہیے،سعودی ہم منصب نے یقین دلایا کہ اوآئی سی کے فارم سے موثرآوازاٹھے گی۔

بھارت نے ایل او سی پر5مقامات سے باڑ کو کاٹا ہے،بھارت نے ایل او سی پربراہموس میزائل نصب کیے ہیں،بھارت کے ان اقدامات کا کیا مقصد ہے؟شاہ محمود قریشی نے کہاکہ دنیا بھارتی اقدامات کو دیکھ رہی ہے،سلامتی کونسل کو ایک اور خط لکھا ہے،چین نے مطالبہ کیا ہے کہ ایل او سی پرآبزرورز سلامتی کونسل کو بریفنگ دیں،چین نے مطالبہ کیا ہے کہ ایل او سی پرآبزرورزسلامتی کونسل کو بریفنگ دیں۔

وزیر خارجہ نے کہاکہ لوگ مطالعہ کیے بغیر تبصرہ شروع کردیتے ہیں،اپوزیشن کہہ رہی ہے کہ معیشت کا پہیہ نہیں چل رہا،دوسری طرف اپوزیشن معاشی معاملات میں رکاوٹ ڈالتی ہے،حکومت نے عوام کو خوف سے نکالنے کیلئے پروپوزل دیا۔انہوں نے کہا کہ معاشی استحکام کیلئے حکومتی اقدامات پرتنقیدکی جاتی ہے، ایک طرف کہاجاتاتھاسرمایہ کارطبقہ سرمایہ کاری نہیں کررہا،کسی کورعایت یااین آراودیناہمارامقصدنہیں ہے،نیب قانون پرنظرثانی پیپلزپارٹی اور(ن) لیگ کامطالبہ تھا،نیب قوانین میں ترمیم کامقصدکسی کرپشن کوتحفظ دینانہیں۔

مزید : قومی /علاقائی /پنجاب /ملتان


loading...