بغداد میں امریکی فوجی کیمپ پر حملہ ،20 سے زائد راکٹ فائر، بھاری نقصان اٹھانا پڑ گیا

بغداد میں امریکی فوجی کیمپ پر حملہ ،20 سے زائد راکٹ فائر، بھاری نقصان اٹھانا ...
بغداد میں امریکی فوجی کیمپ پر حملہ ،20 سے زائد راکٹ فائر، بھاری نقصان اٹھانا پڑ گیا

  



بغداد(ڈیلی پاکستان آن لائن )عراق کے شہر ” کرکوک “ میں راکٹ حملوں میں ایک امریکی شہری ہلاک ہو گیاہے جبکہ امریکی و عراقی درجنوں فوجی زخمی ہو گئے ہیں ۔

غیر ملکی میڈیا کی جانب سے جاری کی جانے والی رپورٹس کے مطابق عراق کے تیل کے وسائل سے مالا مال شہر ” کرکوک “ میں واقع فوجی کیمپ ” کے ون “ میں نامعلوم افراد کی جانب سے 20 سے زائد راکٹ داغے گئے جس کے باعث ہر طرف ہنگامہ برپا ہو گیا اور نتیجے میں امریکہ کا ایک ماہر تعمیرات ہلاک ہو گیا جبکہ امریکہ اور عراق کے متعدد فوجی زخمی ہو گئے ہیں جن نہیں کئی کی حالت بھی تشویشناک ہے ۔

عراقی سیکیورٹی فورسز کی جانب سے راکٹ حملے کی تصدیق کر دی گئی ہے اور میڈیا کو معلومات فراہم کرتے ہوئے بتایا گیا کہ فوجی کیمپ پر 30 کے قریب راکٹ اچانک داغے گئے جس کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں ۔ کرکوک میں واقع فوجی کیمپ میں پانچ ہزار سے زائف امریکی فوجی تعینات ہیں جو کہ داعش کے خلاف کارروائی اور عراقی سیکیورٹی فورسز کو مدد فراہم کر رہے ہیں ۔

مزید : بین الاقوامی


loading...