”بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیم پاکستان میں کھیلنے کیلئے تیار تھی لیکن لگتا ہے کہ ۔۔۔“شاہ محمود قریشی نے بڑا انکشاف کر دیا

”بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیم پاکستان میں کھیلنے کیلئے تیار تھی لیکن لگتا ہے کہ ...
”بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیم پاکستان میں کھیلنے کیلئے تیار تھی لیکن لگتا ہے کہ ۔۔۔“شاہ محمود قریشی نے بڑا انکشاف کر دیا

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بنگلہ دیش کے ساتھ پاکستان میں طے ٹیسٹ سیریز پر بیان دیتے ہوئے کہا کہ بنگلہ دیش کی ٹیم پاکستان میں کھیلنے کیلئے تیار تھی لیکن لگتا ہے کہ بھارت نے دباﺅ ڈالا ہے ۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہناتھا کہ سری لنکا کے کھلاڑیوں نے تاثر دیا کہ پاکستان میں ماحول سازگار تھا اور ہم سری لنکا کے کے شکر گزار ہیں ، سری لنکن کرکٹرز نے سیکیورٹی انتظامات کی تعریف کی تھی ۔ ان کا کہناتھا کہ بنگلہ دیش کی ٹٰم پاکستان میں کھیلنے کیلئے تیار تھی لیکن لگتاہے کہ بھارت نے دباﺅ ڈالا ہے ۔

شاہ محمود قریشی نے بھارت میں متنازع بل کے خلاف جاری احتجاج پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ متنازعہ شہریت بل پر دنیا کے نامور جریدے بھارت پر تنقیدکررہے ہیں، بھارت کے ہر شہر میں احتجاج ہورہے ہیں،مقبوضہ کشمیر میں ظلم و بربریت کو چھپادیا گیا ،مقبوضہ کشمیر میں کمیونی کیشن بلیک آوَٹ ہے،بھارت میں کمیونی کیشن بلیک آوَٹ نہیں ہوسکتا،بھارت میں جو ہورہا ہے سب کے سامنے ہے،پاکستان ان حالات میں بھارت کے ساتھ مذاکرات تیار نہیں۔

انہوں نے کہاکہ بھارت اس وقت تقسیم ہوچکا ہے،بھارتی سرکار ہندتوا سوچ پھیلانا چاہتی ہے،بابری مسجد کے فیصلے نے جذبات کو مجروح کیا،ان کاکہناتھا کہ پاکستان نے اس مسئلے پر بھرپور طریقے سے آوازاٹھائی ہے،سعودی ہم منصب سے کہا بھارتی متنازع بل کےخلاف آواز اٹھنی چاہیے،سعودی ہم منصب نے یقین دلایا کہ اوآئی سی کے فارم سے موثرآوازاٹھے گی۔

یاد رہے کہ بنگلہ دیش نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ پاکستان میں ٹی ٹوینٹی سیریز کھیلنے کیلئے تیار ہے لیکن ٹیسٹ سیریز نیوٹرل مقام پر ہو گی تاہم ذرائع سے خبر موصول ہوئی تھی کہ پاکستان نے بھی دو ٹوک اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ٹیسٹ میچز آگے منتقل کرنا ناممکن ہے اور پاکستان اپنے میچز ہوم گراونڈ پر ہی کھیلے گا ۔پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق بی سی بی نے پاکستان میں پہلے ٹی20 کھیلنے کی رضامندی ظاہر کی ہے لیکن خط میں پاکستان میں ٹیسٹ سیریز نہ کھیلنے کی وجہ نہیں بتائی۔پی سی بی کا کہنا ہے کہ بنگلادیش کی دو ٹیمیں پاکستان میں کھیل چکی ہیں لہٰذا پاکستان میں ٹیسٹ سیریز نہ کھیلنے کی وجہ بتائی جائے۔

مزید : کھیل