بزدار حکومت کیخلاف تحریک انصاف میں فارورڈ بلاک ؟ خبررساں ایجنسی نے بڑا دعویٰ کردیا

بزدار حکومت کیخلاف تحریک انصاف میں فارورڈ بلاک ؟ خبررساں ایجنسی نے بڑا دعویٰ ...
بزدار حکومت کیخلاف تحریک انصاف میں فارورڈ بلاک ؟ خبررساں ایجنسی نے بڑا دعویٰ کردیا

  



اسلام آباد (آئی این پی)وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی حکومت کیخلاف تحریک انصاف کے ایم پی ایز نے فارورڈ بلاک بنا لیا۔ عثمان بزدارکو ہٹا کر نئے وزیر اعلیٰ کو لانے کیلئے فاروڈ بلاک متحرک ہو گیا ہے۔فارورڈ بلاک بنانیوالے ایم پی ایز کا تعلق سرگودھا‘ بھکر‘ وہاڑی‘چینوٹ‘ شیخوپورہ‘ حافظ آباد اور ڈی جی خان سے ہیں، ناراض ایم پی ایز کی پہلی میٹنگ جمعرات کو ہوئی جس میں 15 ارکان شریک ہوئے،فاروڈ بلا ک نے مطالبہ کیا ہے کہ وفا ق کی جانب مداخلت بند کی جائے اورعثمان بزدارکو بااختیار بنایا جائے یا انکی جگہ نیا وزیر اعلیٰ لے کر آئیں۔

ناراض ارکان صوبائی سیکریٹریز اور دیگر اداروں کی جانب سے ان کے رویے سے سخت نالاں ہیں اور عثمان بزداراتنی طاقت نہیں رکھتے کہ وہ سیکریٹریز سے بات کر سکیں۔ ناراض ایم پی ایز عثمان بزدار کو ہٹا کر اپنا وزیر اعلیٰ لانا چاہتے ہیں جو وفاق کے دباو سے بالا ہو اور صوبائی معاملات کو خود سے چلانے کی ہمت بھی رکھتا ہو۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد


loading...