سردی کی شدت بڑھ گئی،بے آسرالوگوں کیلئے وزیراعظم کا ایسا حکم آگیاکہ سن کر ہر کوئی دعادے گا

سردی کی شدت بڑھ گئی،بے آسرالوگوں کیلئے وزیراعظم کا ایسا حکم آگیاکہ سن کر ہر ...
سردی کی شدت بڑھ گئی،بے آسرالوگوں کیلئے وزیراعظم کا ایسا حکم آگیاکہ سن کر ہر کوئی دعادے گا

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سردی کی شدت بڑھ گئی،بے آسرالوگوں کیلئے وزیراعظم کا ایسا حکم آگیاکہ سن کر ہر بے کس دعادے گا۔وزیراعظم عمران خان نے وزیراعلیٰ پنجاب اور خیبرپختونخوا کو ہدایت کی ہے کہ سردی شدت اختیار کرچکی ہے

اس لئے بات کو یقینی بنایا جائے کہ کوئی بھی بے آسرا شخص کھلے آسمان تلے نہ رہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر دیئے گئے بیان میں وزیراعظم نے بتایا کہ انہوں نے پنجاب اور کے پی کے کے وزرائے اعلیٰ کو ہدایت کی ہے کہ ایسے افراد جو پہلے سے کسی پناہ گاہ میں مقیم نہیں ہیں ان کیلئے دونوں صوبوں کی انتظامیہ فوری ایکشن لے اورجلد از جلدعارضی پناہ گاہ بناکر انہیں وہاں محفوظ کرے اور ان کے قیام و طعام کا مکمل انتظامات کریں۔

مزید : اہم خبریں /قومی