وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کااجلاس طلب کرلیا

وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کااجلاس طلب کرلیا
وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کااجلاس طلب کرلیا

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کااجلاس طلب کرلیا،وفاقی کابینہ کا اجلاس منگل کو وزیر اعظم ہاؤس میں ہوگا،وفاقی کابینہ اجلاس کا 8نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس منگل کو طلب کرلیا ہے،اجلاس میں ملکی سیاسی اورمعاشی صورتحال کاجائزہ لیا جائےگا،اجلاس میں نئے نیب آرڈیننس سے متعلق بات چیت ہوگی،کابینہ اقتصادی رابطہ کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق کرے گی۔

میڈیا کے مطابق نیشنل کالج فار آرٹ انسٹیٹیوٹ کے ڈرافٹ بل کی منظوری ایجنڈے میں شامل ہے،کابینہ سٹیٹ بینک کی سالانہ پبلی کیشن جاری کرنے کی منظوری دے گی،اس کے علاوہ کابینہ کمیٹی برائے لیجسلیٹو کیسز کی توثیق بھی ایجنڈے کا حصہ ہے۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد