فٹبال دیکھنے کیلئے شائقین کو لے جانے والا طیارہ تباہ
لوزیانا(ڈیلی پاکستان آن لائن)امریکی ریاست لوزیانا میں دو انجن والا ایک چھوٹا طیارہ کار پر آن گرا جس کی وجہ سے طیارے پرسوار پانچ افراد ہلاک ہوگئے جن میں امریکی خبررساں ادارے کی سپورٹس رپورٹر کارلی این بھی شامل ہیں
ان کے شوہر نے ان کی موت کی تصدیق کردی ہے ۔رپورٹ کے مطابق طیارے پر موجود چھٹا شخص بچ گیارہا تاہم انہیں کافی چوٹیں آئی ہیں۔واقعے میں کار ڈرائیور سمیت 3 دیگرافراد بھی زخمی ہوئے ہیں۔
غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق طیارہ مقامی فٹبالرزکا ایک میچ دیکھنے کیلئے جانے والوں کو لے کرکرلوزیانا سے اٹلانٹا جارہا تھاتاہم پرواز کے پانچ منٹ بعد ہی گر کر تباہ ہوگیا۔واقعہ امریکی ریاست لوزیانا کے شہر لیفاٹی میں پیش آیا۔طیارہ والمارٹ سپر مارکیٹ کے قریب گر کرتباہ ہوا جس سے وہاں کھڑی گاڑیاں بھی تباہ ہوئیں۔