قائد اعظم کے یوم پیدائش پر جدہ میں مجلس محصورین پاکستان کے زیر اہتمام تقریب کا انعقاد

قائد اعظم کے یوم پیدائش پر جدہ میں مجلس محصورین پاکستان کے زیر اہتمام تقریب ...
قائد اعظم کے یوم پیدائش پر جدہ میں مجلس محصورین پاکستان کے زیر اہتمام تقریب کا انعقاد

  



جدہ (محمد اکرم اسد) جدہ میں مجلس محصورین پاکستان کے زیرِاہتمام بابا ئے قوم قائد اعظم کے 144 ویں یوم پیدائش کے موقع پر ایک پُروقار تقریب ہوئی جس کی صدارت سابق سعودی سفارتکارمعروف دانشورڈاکٹر علی الغامدی نے کی۔ جبکہ پاک سعودی فرینڈ شپ کے صدر خالد رشید مہمان خصوصی تھے۔ جبکہ نظامت کے فرائض سید مسرت خلیل نے انجام دئیے، ڈاکٹرالغامدی نے اپنے خطاب میں پی آرسی کو بانی پاکستان قائد آعظم محمد علی جناح کے یوم پیدائش پرتقریب منعقد کرنے پر مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ محمد علی جناح ایک عظیم  راہبر تھے جو پاکستان بنانے میں کامیاب ہوئے اور با بائے قوم کہلائے۔

انہوں نے کہا کہ اگر پاکستانی اپنے قائد کے فرمان "اتحاد ، یقین اور تنظیم" پر عمل پیرا ہوں  تو وہ پاکستان کو ایک اسلامی فلاحی ریاست بنانے کاخواب پورا کر سکتے ہیں۔ انہوں نے پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان سے بنگلہ دیش سے پھنسے ہوئے پاکستانیوں کی فوری وطن واپسی اور آباد کاری کے لئے اقدامات کرنے کی اپیل کی۔ انہوں نے بنگلہ دیشی وزیر اعظم سے بھی اپیل کی کہ وہ محصورین کے ساتھ انسانیت کا سلوک کریں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی معیشت پر دباؤ ڈالے بغیر اس مسئلے کو حل کرنے کے لئے پی آر سی کی تجویز پر عمل کیا جاسکتا ہے۔ انھوں نے مسئلہ محصورین کو اجاگرکرنے پر بھی پی آر سی کی کاوشوں کی تعریف کی۔ انھوں نے محصورین، برما اور کشمیر کے مسلمانوں کی حالت پر اپنے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ سے دعا کی کہ ان کا مسئلہ جلد از جلد حل ہوجائے۔

مہمان خصوصی خالد رشید اور دیگر مقررین میں محمد امانت اللہ ، شمس الدین الطاف ، جمیل راٹھور اور محمد عدیل نے  بھی قائد آعظم کوزبردست خراج تحسین پیش کیا گیا۔ انہوں نے بنگلہ دیش سے پھنسے پاکستانیوں کی وطن واپسی کا مطالبہ بھی کیا ۔کنوینر سید احسان الحق نے ڈاکٹر غامدی اور مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے مندرجہ ذیل قرار دادیں پیش کیں جن کو سامعین نے منظور کیا.ہم وزیر اعظم عمران خان سے اپیل  کرتے ہیں کہ وہ محصورین پاکستانیوں کو پاسپورٹ جاری کریں اور ان کی وطن واپسی اور آبادکاری دوبارہ شروع کریں۔ فنڈ کی قلت پر قابو پانے کے لئے ، "سیلف فنانس پی آر سی کی تجویز پر عملدرآمد کریں.بنگلہ دیش کو بھی اس مسئلے کے حل کرنے میں اپنا کردار ادا کرنا چاہئے۔ ڈھاکہ میں پاکستانی ہائی کمشنر کو بنگلہ دیش میں پھنسے ہوئے کواٹر ملین پاکستانیوں کی خوراک ، صحت ، زندگی اور حفاظت کا خیال رکھنے کی ذمہ داری دی جائے۔ 

ہم مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے مظالم کی مذمت کرتے ہیں جو 5 ماہ سے بنیادی سہولتوں سے محروم ہیں۔ پاکستان حکومت اقوام متحدہ ، امریکہ اور دیگر سپر طاقتوں کے اثر و رسوخ کو بھارت پر استعمال کرنا چاہئے تاکہ وہ کشمیری عوام کی مرضی کے مطابق کشمیر میں رائے شماری کو یقینی بنائے۔. ہم ہندوستان کے مسلمانوں کی آواز کو کچلنے اور بنیادی حقوق سے محروم کرنے کے لئے ہنگامی قوابین کی مذمت کرتے ہیں.قبل ازیں پروگرام کی ابتداء تلاوتِ قرانِ پاک سے ہوئی جس کی سعدات قاری محمد آصف نے حاصل کی۔ نعتِ رسولِ مقبولﷺ آفتاب ترابی نےپیش کی۔انھوں نے قائد آعظم کو منظموم خراج تحسین بھی  پیش کیا۔

مزید : عرب دنیا