” شٹ اپ “ ملک میں صندل خٹک اور حریم شاہ کی حکومت ، ڈی پی او پشاور کو ڈانٹ پلا دی

” شٹ اپ “ ملک میں صندل خٹک اور حریم شاہ کی حکومت ، ڈی پی او پشاور کو ڈانٹ پلا ...
” شٹ اپ “ ملک میں صندل خٹک اور حریم شاہ کی حکومت ، ڈی پی او پشاور کو ڈانٹ پلا دی

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )آج کل انٹر نیٹ پر ٹک ٹاک سٹارز حریم شاہ اور صندل خٹک کے شیخ رشید کے ساتھ  میبنہ کالز کے چرچے ہیں جنہوں نے ہنگامہ برپا کر رکھاہے اور آئے روز نئے نئے دعووں کے ساتھ ویڈیوز منظرعام پر آتی جارہی ہیں تاہم اس تمام معاملے میں شیخ رشید کی جانب سے کوئی بھی موقف سامنے نہیں آ سکا ہے لیکن اب ایک اور آڈیو کال ضرور منظر عام پر آ گئی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک مختصر دورانیے کی کال ریکارڈنگ وائرل ہو رہی ہے جس میں حریم شاہ ایک شخص سے فون پر بات کرتی دکھائی دیتی ہیں جوکہ اپنا تعارف ” ڈی پی او پشاور عامر خان “ کے نام سے کروا رہاہے ۔اپنا تعارف کروانے کے بعد خود کو عامر خان کہنے والا شخص کہتا ہے کہ ” آپ ان لوگوں کو پولیس کی دھمکی دے رہی ہیں ، کونسی قوت ہے آپ کے پاس بلاﺅ سب کو ۔“

اس شخص کی بات ابھی جاری تھی کہ حریم شاہ آگے سے بولیں کہ ” میری بات سنیں ، آپ ڈی پی او ہوں گے اپنے لیے میرے لیے نہیں ، سمجھ آئی آپ کو ۔۔“ خود کو ڈی پی او پشاور کہنے والا شخص دوبارہ بولتے ہوئے کہتاہے کہ ” آپ نے دھمکی دی ہے آپ کا کونسا شوہر ہے جو کہ آپ کو ۔۔۔۔” ابھی وہ شخص اتنا ہی کہتا ہے کہ حریم شاہ یہ بات سن کر سیخ پا ہو جاتی ہیں اور دھمکی آمیز لہجے میں اس شخص کو ” شٹ اپ “ کال دیتی ہیں اور ساتھ ہی کہتی ہیں کہ ” گیٹ لاسٹ “۔

یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ حریم شاہ اور صندل خٹک کا شیخ رشید کے ساتھ مبینہ لیک کالز کا معاملہ ابھی ختم نہیں ہواتھا کہ ٹک ٹاک سٹار نے نیا پنڈورا باکس کھول دیا کہ شیخ رشید نے خفیہ نکاح کر رکھاہے ۔نجی نیوز چینل 92نیوز کو دئیے گئے ایک انٹر ویو میں حریم شاہ نے کہا کہ شیخ صاحب نے نکاح کیا ہوا ہے ،اور اس نکاح میں میری کیا غلطی ہے ،میں نے تو نہیں کہا تھا کہ لڑکی کے ساتھ کچھ کریں ،لڑکی مجھے کہتی ہے کہ میں تمہاری دوست ہوں ،تمہاری وجہ سے شیخ صاحب سے ملی تھی۔رپورٹر نے سوال کیا کہ کونسی لڑکی ہے؟ جس پر حریم نے کہا وہ شیخ صاحب کو بہت اچھی طرح پتہ ہے ،شیخ صاحب نے مجھے بتا یا تھاکہ انہوں نے نکاح متعہ کیا ہے ،میں اس بات کی گواہ ہوں شیخ صاحب نے میرے سامنے یہ بات کی تھی۔مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر حریم شاہ نے لوگوں سے سوال کیاہے کہ کیا اسلام میں نکاح متعہ جائز ہے ؟

ریکارڈنگ سنیئے:

مزید : ڈیلی بائیٹس