پولیس نے 13 سالہ بچی کو بازیاب کروا لیا ، کس نے اغواءکیا تھا اور اس شخص کا بچی سے کیا تعلق تھا ؟ خوفناک خبرآ گئی

پولیس نے 13 سالہ بچی کو بازیاب کروا لیا ، کس نے اغواءکیا تھا اور اس شخص کا بچی ...
پولیس نے 13 سالہ بچی کو بازیاب کروا لیا ، کس نے اغواءکیا تھا اور اس شخص کا بچی سے کیا تعلق تھا ؟ خوفناک خبرآ گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) پولیس نے آرزونامی 13 سالہ بچی کے اغوا میں ملوث 2 بھائیوں کو ایف آئی آر درج ہونے کے چند گھنٹوں بعد ہی گرفتار کرلیا ہے۔
بچی کو گزشتہ شب اسلام آباد میں تھانہ کھنہ کے علاقے نزاکت مارکیٹ نئی آبادی سوہان سے اغوا کیا گیا تھا۔ بچی کے والد امتیاز احمد نامی شخص نے متعلقہ پولیس اسٹیشن میں اطلاع دی کہ اس کی 13سالہ بیٹی کو نامعلوم افراد نے اغوا کرلیا ہے۔ایس پی دیہی علاقہ ملک نعیم اقبال نے فوری طور پر بچے کی تلاش کے لیے ڈی ایس پی سردار مصطفی کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ کھنہ محمد گلفراز اور دیگر پر مشتمل ٹیم تشکیل دی۔
پولیس کی ٹیم نے فوری مقدمہ درج کرکے بچی کی تلاش میں مختلف مقامات پر چھاپے مارے۔ پولیس ٹیم نے جدید ٹیکنالوجی اور دیگر ذرائع سے بچی کو بحفاظت بازیاب کرکے وویمن تھانہ منتقل کر دیا ہے۔پولیس کی ان تھک محنت سے قاری ندیم اور اس کے بھائی اسد کو گرفتار کرکے بچی کو بازیاب کرا لیا گیا ہے۔ ملزم قاری ندیم بچی کو ٹیوشن پڑھانے آتا تھا۔ٓبچی کے والدین نے پولیس ٹیم کا شکریہ ادا کیا اور اسلام آباد پولیس کی کارکردگی کو سراہا۔

مزید :

قومی -